فرخ آباد (یاسر قاسمی۔ 8 اکتوبر
جمعیتہ علماء بلاک شمس آباد کی ماہانہ میٹنگ جامع مسجد ٹیلے پور شیروانی ٹولہ میں زیر صدارت مولانا محمد عقیل قاسمی صاحب صدر جمعیتہ علماء بلاک شمس آباد منعقد ہوئی اور مختلف مسائل پر غور وفکر کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیتہ علماء وسطی اتر پردیش ژون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے شرکت کی اور عہدیداران واراکین کو خطاب کرتے ہوئے کہا آپ ملک کی سب سے قدیم فعال تنظیم سے وابستہ ہیں آپ معاشرے کی بے دینی اور احکام الٰہی سے غفلت کے اس ماحول میں پوری قوت کے ساتھ اسلامی معاشرے کی اصلاح کے لئے جدو جہد کریں ملت کی صحیح دینی رہنمائی فرمائیں آج ہمارے معاشرے میں نوجوان بچیوں کے ارتداد والحاد میں مبتلا ہونے کی خبروں نے اور اغیار کے ساتھ جانے کے واقعات نے ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کے ہم اپنی ذمہ داریوں کے ادا کرنے سے غافل ہیں اسلامی اعمال اور نبوی ہدایات سے دوری کی وجہ سے ہمارے بچے بچیاں دین وایمان سے دور ہورہے ہیں جبکہ اللہ کے آخری رسول خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کے جب اولاد نکاح کے قابل ہوجائے تو پھر نکاح میں تاخیر نہیں کرنا چاہیے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جو آسانی کے ساتھ ہوجائے لیکن ہمارے یہاں جہیز کے مطالبات نے ناقابل یقین صورت حال پیدا کردی ہے، غیر اسلامی ماحول میں تعلیم وتربیت نے اس بگاڑ کو مزید بڑھا دیا ہے اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کے ہم اپنی بچیوں کی تعلیم وتربیت اور ان کی اسلامی دینی ذمہ داری سے انھیں آگاہ کریں اور خواتین اسلام کو ان کی اسلامی ایمانی شرعی حیثیت سے باخبر کریں یاد رکھیں صالح اسلامی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے بغیر معاشرے کی اصلاح کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا،اس کے بعد ایجنڈے کے دیگر عنوانات پر غور وفکر کیا گیا اور یہ طے پایا کے جمعیتہ علماء بلاک شمس آباد خواتین اور بچیوں کے لئے مختلف محلو ں میں پروگراموں کا انعقاد کرے گی اس کے لئے مولانا محمد عقیل قاسمی صدر مفتی محمد مکرم قاسمی،مفتی محمد یاسین جامعی نائب صدر،مفتی محمد نعیم قاسمی نائب صدر ،مولانا محمد فرید قاسمی سکریٹری کو پروگراموں کے انعقاد کے لئے ذمّہ داری دی گئی اور طے پایا کے ائندہ میٹنگ مسجد عمر فاروق محلہ ترائی شمس آباد میں منعقد ہوگی میٹنگ کا آغاز حافظ محمد حسان سلمہ نے تلاوت ونعت سے کیا جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد مکرم قاسمی نے انجام دۓ
حافظ محمد مہتاب خانصاحب سرپرست جمعیتہ علماء بلاک شمس آباد کی دعا پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر تمام اہم عہدے داران واراکین موجود تھے بالخصوص مفتی محمد ناظم قاسمی،مفتی نور الحسن قاسمی شیخو، مولانا حشمت اللہ قاسمی،قاری محمد اسعد اقبال،حافظ محمد طاہر نجمی ،حافظ محمد ممتاز، اسلم انصاری،شاہ بدر الدین انصاری عدنان خان، انس خان وغیرہ آخر میں میٹنگ کے میزبان مفتی محمد نعیم قاسمی صاحب نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا