مدرسہ جامعہ فرقانیہ سندیلہ میں ویکسینیشن کا تیسرا کیمپ منعقد، 200 افراد کی ہوئی ٹیکہ کاری

سندیلہ / ہردوئی (نامہ نگار)
مدرسہ جامعہ فرقانیہ سندیلہ میں سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر مسعود عالم کے ذریعہ ایک کووڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی، یہ کیمپ ڈینٹسٹ ڈاکٹر زاہد علی کی نگرانی میں منعقد ہوا، محترمہ فرزانہ اور ان کی ٹیم نے ٹیکہ کاری کے عمل کو بحسن وخوبی اختتام تک پہنچا یا، کیمپ کو کامیاب بنانے میں سمہرہ صدیقی ، یاسر عبدالقیوم قاسمی، سیداظفار حسین اسد، حافظ نفیس احمد، زینب، اقراء ، صاحبہ ، کہکشاں، من تشاء اور جامعہ فرقانیہ کے سبھی اساتذہ ومعلمات نے مکمل تعاون کیا ، ڈاکٹر زاہد علی نے بتایا کہ قصبے میں ان کی نگرانی میں اس سے پہلے بھی ٹیکہ کاری کے 2 کیمپ منعقد ہو چکے ہیں ، پہلا کیمپ امام چوک کے قریب منعقد ہوا جس میں 128 افراد کی ٹیکہ کاری ہوئی، دوسرا کیمپ چھوٹا چوراہا سے متصل منعقد ہوا جس میں 165 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ۔ اور آج تیسرا کیمپ مدرسہ جامعہ فرقانیہ میں منعقد ہوا جس میں 200 افراد کی ٹیکہ کاری ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے