ڈومریاگنج/سدھارتھ نگر: 25 مارچ
ادارۃ دعوۃ الحق السلفیہ اسلامک سنٹر موتی گنج ڈومریا گنج جو ایک رجسٹرڈ دعوتی واصلاحی ادارۃ ہے جس کے زیر اہتمام علاقے میں اصلاحی و تربیتی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔
الحمدللہ گذشتہ شب بتاریخ 23مارچ بروز بدھ 2022 بعد نماز مغرب یک روزہ اصلاحی و تربیتی پروگرام حضرت مولانا حبیب اللہ انواری صاحب حفظہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد نعتیہ کلام شیخ عبد الحنان عالیاوی صاحب نے پیش کیا بعدہ "خطاب عام کا سلسلہ شروع ہوا فضیلۃ الشیخ عبد الباری سلفی صاحب حفظہ اللہ نے :ہم رمضان کا استقبال کیسے کریں *اس موضوع کے مختلف گوشوں پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ
عنقریب ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ہم پہ سایہ فگن ہونے والا ہے ماہ رمضان رب کا مہمان ہے جس طرح سے ہم اپنے مہمانوں کی عزت و احترام اور خاطر و تواضع کرتے ہیں اسی طرح سے ماہ رمضان کا احترام کریں
یعنی ابھی سے ذہنی طور پر تیاری اور منصوبہ بندی کریں کہ ماہ رمضان کے ایک ایک منٹ کو عبادت الہی تقویٰ و پرہیزگاری کے کاموں میں ہم کیسے لگا سکتے ہیں اس ماہ میں ہمیں کثرت سے اعمال صالحہ عبادت الٰہی تلاوت قرآن پاک روزہ نماز توبہ استغفار صدقہ وخیرات صبر استقامت کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئیے
اس موقع پر فضیلۃ الشیخ عبد الحنان عالیاوی صاحب حفظہ اللہ نے (مظلوم کی آہ) اس موضوع پر بہت ہی عمدہ خطاب فرمایا
ہمیں ظلم سے پچنا چاہیے کیونکہ ظلم اندھیروں اور ہلاکتوں کا باعث ہے ہم مظلوم کی مدد کریں اور ظالم کو ظلم سے روکیں معاشرے میں عدل و انصاف اور مساوات کو فروغ دیں اس سے ہمارہ معاشرہ امن وسکون کا گہوارہ بن جائے گا
اس پروگرام میں گاؤں کے حضرات خواتین اور بچیوں کی کثیر تعداد بحیثیت سامعین موجود رہی جس کے لئے ہم مشکور ہیں اللہ تعالیٰ سب کی شرکت کو قبول فرمائے ہمیں اپنی اصلاح کی توفیق بخشے دنیا اور آخرت میں سعادت و کامیابی عطا فرمائے آمین یا رب العالمین