ممبر اسمبلی نے فیتہ کاٹ کر سولس ٹریکٹر ایجنسی بلگرام کا کیا افتتاح

  • 5 ٹریکٹر کی چابیاں دے کر کسانوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

بلگرام /ہردوئی
ہردوئی شاہراہ پر واقع گرلز انٹر کالج کے سامنے جنتا آٹو موبائلس سولس ٹریکٹرایجنسی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ایجنسی کا افتتاح مقامی ممبر اسمبلی آشیش سنگھ آشو اور بلاک ہیڈ ستیندر کمار منا نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقائی کسان جمع تھے۔منیجر لئیق احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی فرم افتتاح کے موقع پر 5 ٹریکٹروں کی چابیاں دے کر علاقائی کسانوں کو اعزاز سے نوازا گیا اور 8 ٹریکٹر بک کرائے گئے سولس کمپنی کے زونل منیجر انصار احمد نے کسانوں کو اہم معلومات دیں۔ اس موقع پر حافظ طریق احمد، حافظ عبدالقیوم اور کاشتکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔