ہردوئی
بارہ ربیع الاول پیغمبر اسلام کی یوم ولادت کے موقع پر قصبہ میں بر آمد ہونے والے جلوس محمدی کےسلسلے میں محلہ بندگی میاں منظور ساغری کی رہائش گاہ پر جلوس محمدی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک ضروری جلسہ منعقد ہوا۔ جسکی صدارت کرتے ہوئے سجادہ نشین معیز الدین احمد ساغری چشتی نے کہا کہ قصبہ میں ۹اکتوبر بروز اتوار کو جلوس محمدی اپنے روایتی انداز میں ساغر میاں روڈ نزد بندگی میاں مسجد سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا دوپہر ۲ بجےقدم مبارک والی مسجد میں اختتام پذیر ہو گا۔ انھو ں نے موجود لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ ادب احترام کے ساتھ جلوس میں شامل ہوں،جلوس کمیٹی کے صدر منظور ساغری نے کمیٹی کے ذمہ داروں سے جلوس کو امن کے ساتھ برآمد کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوس میں ساونڈ کی آواز بلند نہ کریں۔غولے پٹاخے نہ دغایں ناچنا کودنا نہ کریں فلمی نغوں کی میوزک نہ بجائیں۔سیاسی نعروں اور افواہوں سے بچیں۔ جلوس کمیٹی اور انتظامیہ کی ہدایات پرپوری طرح عمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایک نئی نگراں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سرپرست معیز الدین احمد ساغری چشتی، حافظ مقبول احمد، صوفی جابر علی۔ صدر منظور ساغری نائب صدر، انیس خان زاہد علی ملو قریشی مسرور ساغری خازن، شاکر علی ہارون ساغری۔ صلاح کار سلیم ساغری، ماسٹر محمد احمد، انس فاروقی، فرحان ساغری۔ جنرل سیکرٹری نفیس خان۔ سیکرٹری جاوید ساغری مبین ادریسی آصف بیگ محمد اویس۔ محمد سلمان حسین خان تنظیمی سیکرٹری محمد اسلم تبریز خان یاسین خان سٹی نصر اللہ معید ساغری نوید احمد اسلام الدین عمران ساغری کے علاوہ ببو رئیس مکیری مکو انصاری نفیس ادریسی نوشاد انصاری ارشد مکیری گڈو راعینی محمد رشید احمد علی روشن خان رئیس راعینی جلیل راعینی مشکور ساغری شبیر ساغری پرویز ساغری معراج ساغری محبوب ساغری دلشاد چینی فیاض ساغری ریاض ساغری حافظ شاہ عالم ساغری بطور رکن بنایا گیا ہے۔