دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی ضروری

بلگرام/ہردوئی(حافظ طریق احمد)
تعلیم ہر انسان خواہ وہ غریب ہو یا امیر سب کی بنیادی ضرورت میں شامل ہے یہ انسان کا حق ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار تنظیم دعوت الصدق سیوہاہ بجنور کے نگراں مولانا محمد کامل لکھیم پوری نے گزشتہ شب مدرسہ ناصرالعلوم متصل جامع مسجد سکھیڑا میں منعقدہ نشست میں کیا انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا تعلیم ہی کسی قوم کی ترقی کی ضامن ہے اور یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بتی ہے انہوں نے کہا تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوار سکتی ہے انہوں نے کہا دنیا میں ہر چیز بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھتی ہے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے ہی دیا گیا اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض ہے دور حاضر میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی بیحد ضروری ہے حافظ نجم الدین کی تلاوت کلام اللہ سے نشست کا اغاز ہوا اس موقع پر ماسٹر عتیق احمد حافظ محمد احمد حاجی سلیم الدین ڈاکٹر نسیم خان شفیع احمد شکیل کوٹے دار وغیر بطور خاص موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے