بزم ارباب ادب کی 78ویں طرحی نشست جناب صغیررحمانی کی صدارت اورجناب شکیل ضاغط صاحب کی نظامت میں جمال ٹریڈرس پرمنعقد ہوٸی جس میں بطورِمہمان خصوصی جناب عبدالاول صاحب سنگرامپوری اور جناب نسیم زاہدصاحب راماپوری تشریف لاۓ منتخب اشعارباذوق قارٸین کی نذرہیں۔
نیتا سبھاش چندر کا عبدالحمید کا
ہندوستان قرض ہے ہر اک شہید کا
برہم دیوشاستری پنکج
جب بک چکا ہے گھر کا مرے تار تار تک
موسم جمال آیا ہے ایسے میں عید کا
جمال قدوسی
اٹھوایاز سورہ یٰسین دم کرو
ہےوقتِ واپسیں کسی ہجراں رسید کا
ڈاکٹرایاز اعظمی
ہرگزمعانقہ سے عداوت نہ ہوگی ختم
جب تک سمجھ میں آۓ نامفہوم عیدکا
عبدالاول سنگرام پوری
زندگی توہی بتا اس بےبسی کاکیا کریں
ہوں دیارِ غیر میں اور چاندنکلا عیدکا
نسیم زاہد
دھڑکن ہے تیزترہوٸی معدوم چین ہے
نفرت کا وار دل پہ ہوا ہے شدید کا
ظہیررحمانی
اک تیری بےخودی نے تماشہ بنادیا
تنکاساہوگیاہوں میں چشمِ خرید کا
شکیل ضاغط
مرشدکی خواب گاہ میں آتے ہی دفعتا
چہرہ اتر گیا ہے جنابِ مرید کا
ارشداقبال
دیداراس کاہوگا ضروری تویہ نہیں
ہےآسراابھی بھی ہمیں اس کی دیدکا
سیدعزیزالرحمٰن عاجز
دنیامیں بےشمار کتابیں ضرور ہیں
ثانی نہیں ہے کوٸی کلامِ مجید کا
التجاحسین نورصدیقی
اس وقت بےبسی میں ہے غم خوار بس وہی
جس سےکوٸی بھی تھانہیں رشتہ بعیدکا
جمال اجمل
قلب ودماغ روح کوچین وسکوں ملے
کچھ ایسا ہےسرور کلام ِ مجید کا
ضمیراحمدضمیرقاسمی
حسن وجمال والے تولاکھوں ہیں یاں مگر
ہےاشتیاق آج بھی تیری ہی دید کا
رحمت علی راہی
امیدپہ ہےقاٸم وداٸم یہ کاٸنات
تم بھی کبھی نہ چھوڑنادامن امیدکا
جمال شاکربھرتھناوی
یہ دور ایساہے کہ سہماہے ہرکوٸی
آجاۓ کب کرونا دورِ وعید کا
عبدالرب جوہر
اس موقع پر عباس چودھری ،انوراگ شری واستو وغیرہ بھی موجود رہے۔
خاص طور سے جمہوری ملک میں جہاں مختلف مذاہب اور مختلف نسل کے لوگ رہتے ہیں جو اپنے اپنے مذہبی قوانین اور نسلی رسوم کے علمبردار ہیں، ایسے ملک میں یکساں سول کوڈ ملک کے باشندوں کے لیے کسی بھی طور سے نفع بخش نہیں ہو سکتا، اور یہ ملک کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بھی ثابت ہو سکتا ہے،
ارشد اقبال