ضلع روتھٹ میں جمعیت علماء نیپال کا چندہ بہت زور شور سے جاری

  • مٹھیا اور بیریا والوں نے جمعیت سے بےپناہ عقیدت ومحبت کا ثبوت دینے کے ساتھ دل کھول کر تعاون بھی کیا۔

ان دنوں جمعیت علماء نیپال کے جملہ ذمہ داران و ممبران کے سامنے سب بڑا چیلنج جمعیت کے مرکزی دفتر کی زمین خریداری کا ہے۔ چوں کہ زمین خریداری کا کام بہت جلد تمام ہوناہے؛اس لیے ملک کے کئی اضلاع میں فراہمی مال کا عمل بھی بہت زور شور سے جاری ہے۔
چنددنوں قبل ضلع روتہٹ نیپال کے موضع "مٹھیا” میں بھی جمعیت کا چندہ بہت اچھا ہوا اور مٹھیا والوں نے جمعیت سے بےپناہ عقیدت ومحبت کا ثبوت بھی دیا۔
اور گزشتہ کل بروز بدھ(26/جولائی 2023ء) سے والیان جمعیت "بیریا”میں،یہاں کی سرکردہ شخصیات کی سربراہی میں چندہ کررہے ہیں اور-الحمدللہ – یہاں بھی ارباب جمعیت کو بہت پیار ملا اور بیریا والوں نے جمعیت کا بھرپور امداد کیا۔
مجھے امید قوی ہے کہ اسی طرح اگر ہر بستی سے ذمہ داران جمعیت کو عقیدت و محبت اور تعاون حاصل ہوا،تو -ان شاءاللہ -بہت جلد زمین کی خریداری ہوجائے گی ۔اللہ کرے کہ بہت جلد ہو۔
مندرجہ ذیل شخصیات کی سعی و محنت سے جمعیت کا چندہ ہوا۔
مولانا محمد شوکت علی قاسمی مدنی،مولانا محمد عزرائیل مظاہری،مفتی محمد شمیم قاسمی مکی،مولانا عبدالخالق قاسمی ،مولانا محمد جواد عالم مظاہری،قاری محمد درخشید انور،قاری محمد شہاب الدین عرفانی،مولانا محمد ضیاء الحق قاسمی،قاری محمد کلیم ندوی،مولانا محمد رضاء الحق ندوی،مکھیا نصرالحق ،سابق مکھیا اشرف۔

انوار الحق قاسمی
(ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے