الحمد للہ کتاب و سنت پر قائم حکومت سعودی عرب کے اندر رواں مہینے کے اندر سابقہ روایات کے تحت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی اور سعودی عرب کی وزارت برائے دینی امور و دعوت و ارشاد کی جانب سے مھبط وحی مکہ مکرمہ میں اسلامی ممالک کے وزرائے اوقاف و اسلامی امور کی نوویں کانفرنس بموضوع: وسطیت کے اصولوں کو فروغ دینے اور اعتدال کے اقدار کو مستحکم کرنے میں اسلامی امور و اوقاف کی وزارتوں کا کردار۔ کے شاندار اختتام کے بعد شہر مکہ میں ایک عالمی مسابقہ حفظ قرآن وتفسیر کا آغاز و اختتام ہوا۔ فللہ الحمد۔
واضح رہے کہ اس انٹرنیشنل مسابقہ کی داغ بیل بانی مملکت سعودیہ عربیہ شاہ عبد العزیز بن عبدالرحمن آل سعود رحمہ کے نام سے 1439ھ میں ایک عالمی حفظ قرآن کریم و تفسیر کے مسابقہ کے طور پر ڈالی گئی۔ جس کا انعقاد الحمدللہ ہر سال انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ مکہ مکرمہ میں سعودی حکومت کے تعاون اور وزارت برائے دینی و دعوتی امور کے زیر نگرانی منعقد ہوتا رہا۔
سال رواں 09 اگست سے مسجد حرام کے احاطے میں یہ عظیم الشان مسابقہ کا منعقد ہوا، جس میں 123/ ملکوں کے کل 174/ ممتاز حفاظ کرام کی شاندار اور سرگرم شرکت رہی۔ مسلسل پانچ دنوں تک چلنے والے اس مسابقاتی پروگرام کے کل پانچ زمرے اس طرح تھے:
پہلا زمرہ: قرآت سبعہ کے ساتھ مکمل قرآن حفظ مع تجوید ۔
دوسرا زمرہ: مکمل قرآن کریم کے حفظ کے ساتھ ساتھ مفردات قرآن کے معانی و تفاسیر ۔
تیسرا زمرہ: مکمل قرآن کریم حفظ مع تجوید
چوتھا زمرہ: پندرہ پارہ حفظ مع تجوید
پانچواں زمرہ: پانچ پارہ حفظ مع تجوید
سبھی زمرے کے مشارکین کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے جہاں آمد و رفت کی بہترین سہولیات بہم پہونچائی جا رہی تھیں وہیں عمدہ خوردونوش اور قیام کے انتظامات تھے حتی کہ جہاں تمام مشارکین کی حوصلہ افزائی کے لئے گرانقدر تشجیعی انعامات مختص تھے وہیں ہر زمرے میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو پانچ لاکھ ریال سے لے کر پونے دو لاکھ کے قریب انعامات بھی متعین تھے۔
امسال کے انعام یافتگان حفاظ کی ترتیب کچھ یوں ہے۔
پہلا زمرہ: قرآت سبعہ کے ساتھ مکمل قرآن حفظ مع تجوید ۔
پہلی پوزیشن: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے حافظ سعد بن ابراہیم بن حمد رویتع (پانچ لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: نیجیریا کے حافظ ناصر ابراہیم محمد (ساڑھے چار لاکھ سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: اردن کے حافظ ضیاء ظلال فتحی ابراہیم (چار لاکھ سعودی ریال)
دوسرا زمرہ: مکمل قرآن کریم کے حفظ کے ساتھ ساتھ مفردات قرآن کے معانی و تفاسیر ۔
پہلی پوزیشن: سعودی عرب کے حافظ جابر بن حسین بن سفر المالکی(تین لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: نیجیریا کے حافظ عبداللہ ثالث إيه (دولاکھ پچھتر ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: جزائر کے حافظ براہیمی رضوان (دو لاکھ پچاس ہزار سعودی ریال)
تیسرا زمرہ: مکمل قرآن کریم حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: بنگلادیش کے حافظ انس بن عتیق (دو لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: فلپین کے حافظ مظاہر شعیب ببطو (ایک لاکھ نوے ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: لیبیا کے انس ابراہیم مصباح(ایک لاکھ اسی ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: یمن کے حافظ ہشام سعید احمد بکورہ (ایک لاکھ ستر ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: مالی کے حافظ سلیمان سیلا (ایک لاکھ ساٹھ ہزار سعودی ریال)
چوتھا زمرہ: پندرہ پارہ حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: بنگلادیش کے حافظ معاذ محمود (ایک لاکھ پچاس ہزار سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: فلسطین کے حافظ عبادہ نور الدین محمد ریحی سلطان (ایک لاکھ چالیس ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: انڈونیشیا کے حافظ احمد فرحان (ایک لاکھ تیس ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: مالی کے حافظ محمد محمد نوری (ایک لاکھ بیس ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: امریکہ کے حافظ الیاس احمد فارح(ایک لاکھ دس ہزار سعودی ریال)
پانچواں زمرہ: پانچ پارہ حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: لاریونیون کے حافظ بلال احمد سلیمان (پینسٹھ ہزار سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: المانیا کے فنیب صادق (ساٹھ ہزار سعودی ریال )
تیسری پوزیشن : آسٹریلیا کے حافظ علی عمران عبداللہ (پچپن ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: میانمار/ برما کے حافظ توت میات آو (پچاس ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: بوسنیا کے حافظ محمد مصطفی غربو (پنتالیس ہزار سعودی ریال)
مملکت توحید سعودی عرب کا نوجوانان ملت اسلامیہ کو قرآن کریم سے جوڑنے کا یہ بڑا عظیم اور قابل رشک اور دل پذیر کارنامہ ہے۔ باری تعالیٰ ہم لوگوں کے دلوں کو قرآن کریم اور اس کی آفاقی اور ہمہ گیر روشن تعلیمات سے جوڑ دے۔ خادم حرمین شریفین خادم کتاب و سنت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ ورعاہ اور دینی و دعوتی امور کے عزت مآب وزیر جناب عبد اللطیف آل الشیخ/ حفظہ اللہ اور جملہ کارکنان کی خدمات قبول فرما۔ اور سعودی حکومت کو دشمنوں کے بغض و حسد اور شر سے مامون و محفوظ رکھ نیز آئندہ بھی سعودی عرب کے حکمرانوں کو اس طرح کے مسابقات اور دینی پروگراموں کے انعقاد کی توفیق دے۔ آمین ۔