اللہ نے ان لوگوں کو کامیابی کی خوش خبری دی ہے جو اپنے نفوس کا تزکیہ کرتے ہیں۔ شیخ محمد ابراہیم مدنی کا خطاب

سورہ اعلیٰ کی آخری آیات میں اللہ نے ان لوگوں کو کامیابی کی خوش خبری دی ہے جو اپنےنفوس کا تزکیہ کرتے ہیں اور ذکرِالہی میں مشغول رہتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں اور اللہ نے انسان کی حالت کا بیان کیا ہے کہ وہ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتا ہےجب کہ آخرت زیادہ بہتر اور باقی رہنے والی ہے اس لیے ہمیں کاروبارِدنیا میں اس طرح ہرگز مشغول نہ ہونا چاہیے کہ ہمیں مرنے کے بعد کی زندگی کا کوٸی خیال اور احساس نہ رہ جاۓ ان خیالات کا اظہار پہاڑہ پور اٹوا کی مسجد میں بعدنمازمغرب شیخ محمدابراہیم مدنی نےدورانِ درس خطاب کرتے ہوۓ کیا۔
انہوں نے مزیدفرمایاکہ کامیاب انسان وہ ہے جو آخرت کی فکر کرے اور آخرت کی زندگی کو ابدی اور سرمدی زندگی سمجھ کر اس کے لیے کمائی اور تیاری کرے ، اللہ تعالی نے ایسے تمام اپنے بندوں کو کامیابی کی خبر دی ہے جنہوں نے اس دنیا کے تمام طرح کے فتنوں سے اپنے آپ کو بچایا ،دل و دماغ کو صاف ستھرا پاک و شفاف رکھا اور انسانی زندگی کو لاحق تمام خطرات اور فتنوں سے حفاظت کی ہر ممکن تدابیر کرتا رہا تو وہی انسان کامیاب ہے، فتنوں سے بچنے کا طریقہ بھی اللہ تعالی نے بتایا کہ بندہ اللہ رب العالمین کو برابر یاد کرتا رہے اللہ رب العالمین کے سامنے حاضری کا احساس زندہ رہے صبح و شام نماز پڑھتا رہے ذکر وہ اذکار میں اپنے آپ کو مشغول رکھے ،یہ سب اور اس طرح کچھ ایسے اعمال ہیں جن سے انسان اپنی حفاظت کر سکتا ہے اور اس دنیا کے تمام فتنوں سے بچ کر اللہ تعالی کے بندگی کرتا ہوا اپنے مستقبل کو سنوار سکتا ہے، دنیا میں فتنے بہت زیادہ اور طرح طرح کے ہیں ان فتنوں سے بچنا انسان کی بہت بڑی کامیابی کی دلیل ہے، اللہ تعالی سے بندے کو ہمیشہ رابطہ رکھنا چاہیے اور اللہ رب العالمین سے مضبوط رابطہ انسان کو تمام آفات و بلیات سے نجات کا سبب اور ذریعہ ہے ۔اس موقع پر ماسٹراکرام محمد ،شیخ فخرالدین ریاضی ، شیخ اظہاراحمداثری ،شیخ محبوب عالم، سیدعزیزالرحمٰن ،شیخ مجیب الرحمٰن فلاحی وغیرہ کے علاوہ دیگرمصلیانِ مسجد موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے