نماز جمعہ کے موقع سے بی بی گمانی بیگم وقف اسٹیٹ 259,پورنیہ کی وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف مہم کامیاب رہی

پورنیہ: 13 ستمبر
شہر پورنیہ و اطراف کے مشاہیر علماء ائمہ اور دانشوروں کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے طےمشوروں پر عمل کرتے ہوئے جمعرات اور خاص طور پر نمازِ جمعہ میں تقریباًً اٹھارہ مساجد میں جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ کے طلباء اور منتظمہ کمیٹی بی بی گمانی بیگم وقف اسٹیٹ کے ذمہ داروں نے نمازِ جمعہ سے قبل اور نماز کے بعد مساجد کے دروازوں پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جاری QR کوڈ کی تختی لیکر نمازیوں کو وقف ترمیمی بل کے خلاف رائے دینے کی ترغیب کرتے ہوئے ای میل کرنے میں ان کی مکمل رہنمائ کی ۔
الحمدللہ! رپورٹ کے مطابق علماء و ائمہ کی نشست میں طے تجویز کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کے تحت مختلف مساجد میں اس پہل سے ہزاروں لوگوں نے پرجوش انداز میں ای میل کرکے مجوزہ وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی رائے دی ۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ اگلے مرحلے میں کسی تحریک کی ضرورت پڑی تو ہم اسی طرح اتحاد واتفاق کے ساتھ اس تحریک کے لئے بھی تیار رہیں گے کہ زندہ ملتوں اور قوموں کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے قربانی بھی دینی پڑتی ہے اور مشکلات اور مصائب سے پنجہ آزمائی کی راہ پر چلنا پڑتا ہے ۔
اخیر میں ان تمام احباب کا خاص کر شہر قاضی حضرت مولانا ارشد قاسمی ،حضرت مولانا مبارک حسین مفتاحی ،حضرت مولانا وحید الزمان قاسمی ،مولانا کفیل الدین ندوی،مولانا اورنگزیب کلیم قاسمی اور مولانا انتخاب پاشا ندوی کے ساتھ ان تمام حضرات ائمہ،جملہ اساتذہ جامعہ خلفاء راشدین ، اراکین منتظمہ کمیٹی بی بی گمانی بیگم وقف اسٹیٹ کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں اور نیک مشوروں سے یہ ملی مہم غیر متوقع طور پر کامیاب رہی۔ جزاک اللّہ خیراً
بصد سلام
مولانا سید طارق انور قاسمی
نائب صدر: منتظمہ کمیٹی بی بی گمانی بیگم وقف اسٹیٹ 259, مادھوپارہ ،پورنیہ
رکن: ضلع اوقاف کمیٹی پورنیہ
رابطہ نمبر: 9871716404

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے