اورنگ آباد،ممبرا آئی ایس آئی دہشت گردی معاملہ میں ممبئی ہائی کورٹ نے 2 ملزمین کی ضمانت منظور کی

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی کامیاب پیروی کے نتیجہ میں ملی کامیابی۔

ممبئی 14؍ ستمبر 2024 ( پریس ریلیز ) اورنگ آباد ،ممبرا آئی ایس آئی ایس( داعش) معاملے میں گرفتار شدہ 2بے گناہ مسلم نوجوان تقی سراج الدین اور فہد اشتیاق انصاری کو ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے ان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے، اس بات کی اطلاع آج یہاں حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ہند ) کے حکم پر ملک بھر میں ناجائز مقدمات میں پھنسائے گئے بے گناہ مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی عدالتوں میں پیروی اورقانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے دی ہے۔
مزید تفصیلات دیتے ہوئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے لیگل سکریٹری اور سینئر کریمنل لائر ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان نے کہا کہ 2019 میںمہا راشٹر اے ٹی ایس نے اورنگ آباد اور ممبرا میں کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے کل دس مسلم نو جوانوں کو گرفتار کیا تھا جن پر دہشت گردانہ گروپ بنانے ،دہشت گردانہ کاروائی انجام دینےکے لئے سازش رچنے ،غیر مسلموں کا قتل عام کرنے کی سازش کرنے ،کھانے میں زہر ملانے کی کوشش ،اور دیگر سنگین الزامات سمیت یواے پی اے کی دفعات18،20،38،اور 39 کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی کے تحت الزام عائد کیا تھا۔
ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان نے ہائی کورٹ کے رو برو کئی قانونی نکاۃ پر مشتمل اپنی بحث میں تقی سراج الدین اور فہد انصاری کے بے گناہ ہونے کے ساتھ ساتھ سنکشن Sanction میں واٹس ایپ ،فیس بک ،ٹیلی گرام پر مشتمل اور دیگر سرکاری گواہوں کے بیانات اور دیگر چیزوں پر جرح کرتے ہوئے ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ سیشن عدالت میں معاملہ سست رفتاری سے چل رہا ہے اور یہ مسلم نوجوان بے گناہ ہوتے ہوئے بھی قید و بند کی زندگی گذار رہے ہیں ،جس پر ممبئی ہائی کورٹ کے اورنگ آباد بینچ نے ضمانت پر چھوڑنے کاکا حکم دیا ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے تقی سراج الدین اور فہد اشتیاق انصاری کی ضمانت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کی لیگل ٹیم نے انتہائی محنت اور ایمانداری سے اس کی پیروی کی جس کے نتیجے میں عدالت نے ملزمین کی ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔اس مقدمہ میں ماخوذ دیگر ملز مین کی راحت اور مقدمہ میں کامیابی کے لئے عامۃ المسلمین سے دعائوں کی درخواست ہے ،اس کیس کی پیروی اول دن سے سیشن عدالت اور ہائی کورٹ میں سینئر کریمنل لائر ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کے ہمراہ ممبئی ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ عشرت علی خان کر رہے ہیںجنہیں ایڈوکیٹ مولاناآبان صدیقی اورنگ آباد ہائی کورٹ کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے