حاجی پور (محمد آصف عطا) سووچھتا ہی سیوا مہا ابھیان کے تحت آج کلکٹریٹ کے احاطے سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع افسر جناب یشپال مینا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ہر کشور رائے کے ساتھ کئی ضلعی سطح کے افسران، اہلکار اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔یہ دوڑ صبح 8 بجے کلکٹریٹ احاطے سے شروع ہوئ اور گاندھی چوک، تریمورتی چوک، ڈاک بنگلہ روڈ سے ہوتا ہوا انور پور چوک پہنچا پھر کلکٹریٹ احاطے میں آکر اختتام پذیر ہوا۔اس میں کئی کھلاڑیوں، نہرو یووا کیندر کے رضاکاروں اور اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز اور سینکڑوں عام لوگوں نے شرکت کی۔2 اکتوبر کو ہونے والے فائنل میں راہول کمار نے حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر آئے۔تقریب میں 17 ستمبر کو صفائی ہی خدمت مہم کا آغاز کیا گیا ہےجو کہ 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش تک جاری رہے گی۔میراتھن ریس میں ایڈیشنل کلکٹر ونود کمار سنگھ، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر شمس جاوید انصاری، ضلع پبلک ریلیشن آفیسر نیرج، لیبر سپرنٹنڈنٹ ششی سکسینہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابو ظفر،میونسپل کونسل کے ایگزیکٹیو آفیسر سشیل کمار کے ساتھ کئی افسران اور اہلکار موجود تھے۔ضلع افسر نے کہا کہ اس تقریب کا بنیادی مقصد شہریوں میں صفائی کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور انہیں شہر کو صاف رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔لوگ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور سوچھتا پکھواڈا کے بعد بھی باقاعدگی سے صفائی ستھرائی میں تعاون کریں۔