حاجی پور (محمد آصف عطا)ضلع پاتے پور تھانہ علاقہ کے کوآہی میں ایک اوورلوڈ بے قابو ٹریکٹر نے اسکول کی طالبہ کو کچل دیا۔جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی گھر اور گاؤں میں کہرام مچ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاتے پور تھانہ اور بلی گاؤں تھانہ کی پولیس وہاں پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق طالبہ کسی وجہ سے سکول سے مڈ ڈے میل کھا کر گھر گئی تھی کہ واپسی کے دوران ایک ٹریکٹر کی زد میں آکر روشنی پروین والد عطا الرحمن بری طرح کچل گئی۔گاؤں والوں نے ٹریکٹر ڈرائیور کو بھی بری طرح زدوکوب کیا۔جسے صدر ہسپتال حاجی پور ریفر کر دیا گیا ہے۔جبکہ موت سے غصائے گاؤں والوں نے سڑک جام کر دیا۔جسے انتظامیہ کی وضاحت کے بعد ختم کر دیا گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا اور ٹریکٹر بھی بغیر نمبر کے چل رہا تھا۔مہلوکہ یہاں کے سرکاری اسکول کے ساتویں درجہ میں زیر تعلیم تھیں۔آج ہی انکا رزلٹ آیا تھا۔گھر والے خوشی منانے کے بجائے بیٹی کی موت کا ماتم منا رہے ہیں۔اس واقعہ سے پورا علاقہ ماتم کدہ بن گیا ہے۔