آئیے خون کا عطیہ دیں اور بچوں کی زندگیاں بچائیں!

کاماریڈی مونسپل چیئرپرسن گڈم اندوپریہ چندر شیکھر ریڈی نے کی نوجوانان سے اپیل

کاماریڈی 18/ اکتوبر (نامہ نگار) کاماریڈی بلڈ ڈونر گروپ آئی وی ایف اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹیز نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کے نیک مقصد کے ساتھ آنے والے اتوار سے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ضلع کے کارشک بی ایڈ کالج میں ایک میگا خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کریں گے، خون کا عطیہ یہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا خون دیں اور تھیلیسیمیا میں مبتلاء بچوں کو ہر 15 دن میں ایک یونٹ خون کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے ان کی زندگی بچ سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار کاماریڈی مونسپل چیئرپرسن گڈم اندوپریہ چندر شیکھر ریڈی نے کیا، اور کہا کہ تلنگانہ گورنمنٹ ایڈوائزر محمد شبیر علی اور رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سریش شیٹکر بھی خون عطیہ کیمپ میں شرکت کریں گے، عطیہ دہندگان کو مبارکباد بھی دیں گے، انہوں نے بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دیں، اس تعارفی پروگرام میں پر آئی وی ایف سیوادل اسٹیٹ چیرمین، ریڈ کراس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بالو، کونسلر پاتا شیوا کرشنا مورتی، کاماریڈی بلڈ ڈونر گروپ کے صدر ڈاکٹر ویدا پرکاش، جنرل سکریٹری گامپا پرساد، نائب صدور جمیل حماد، ڈاکٹر انیل کمار، مشیر ارم چندر شیکھر اور وینکٹ رمنا نے ودیگر نے بھی ہونے والے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی۔
مزید تفصیلات کیلئے 9492874006 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے