اللہ رکھے میرے جوانوں کو سلامت

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا SIO ساؤتھ مہاراشٹرکی شوری 26-2025–ZAC  کے لیے منتخب 15ممبران ،کیڈر کے لیے دلی دعائیں ۔

یہ طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ،تحریک اسلامی کا تھنک ٹینک،کل کے قائد اور ملت کے ترجمان ہیں۔

نو منتخب ZAC کے باشعور ممبران کے لیے مشاورت کی برکت،اللہ کا تم پر ہاتھ،اللہ کی مددونصرت، استقامت ،قربانی،تعلق باللہ،کردار سازی ،اخلاقی بلندی اور تعمیر پسندی کے لیے اللہ کی جناب میں میری دعائیں اور آپ تمام کیڈر کے لیے مبارکباد۔ آپ کے والدین کی اسلامی تربیت اور وابستگی کے لیے انھیں بھی ڈھیروں اجر وثواب ملنے کی دعائیں۔ 

اسلام کے لیے جدو جہد کرنے والے صالح نوجوان۔۔۔۔

 ملک گیر تنظیم SIOقریب نصف صدی سے اپنے اخلاق،صالحیت اور نظم و تنظیم سے تعلیمی میدان میں صف آراء ہیں ۔ تعلیمی ادارے اندر اندر تمہارے کردار کو دیکھ کر خوش تو بہت ہوتے ہیں پر کھل کر تمہارا تعاون کرنے سے ہچکچاتے ہیں ۔مگر چاہتے ہیں کہ تمہارا کام پھلے پھولے اور تمہاری طرح کے باکردار طلبہ کی کھیپ ان کے اداروں کا نام روشن کرے ۔

ملک بھر کے خیر پسند مسلم طلبہ کے دلوں کی دھڑکن ہیں یہ باشعور،نیک اسٹوڈنٹس۔۔۔ جوانوں تمہارے کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں ہیں ۔ یہ توقعات اسی وقت پوری ہو  سکتی ہے جب

 ہمارا کیڈر با شعور ،مخلص،صالح اور باکردار ہوگا۔ ۔۔۔

جوانوں تم سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔

سید مودودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر تم ہی کر سکتے ہو۔

 سید بادشاہ کے قافلے کے باتربیت کیڈر کے ممبرانوں حالات تم سے جانفشانی ،کڑی محنت ،اللہ سے گہرا تعلق ،قرآن کی دعوت کے پھیلانے کے لیے صدیقی کردار کا مطالبہ کرتی ہے۔

اٹھو اور اپنی سیرت وکردار سے ملت کے عام نوجوانوں اور طلبہ کو بیدار کردو۔ تم ملت کا نمک اور تحریک اسلامی کی شان ہو، ہماری جان ہو۔

ازقلم: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری ، 9224599910

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے