صدر سبیل حسین اور علماء اہل سنت نے حضرت سید سیف الدین اصدق چشتی صاحب سے ملاقات کر پیش کیا گلدستہ

دھنباد :آج بروز ہفتہ، بعد نماز مغرب امن سوسائٹی نیو آزاد نگر دھنباد میں سبیل حسین ٹرسٹ کے صدر مولانا عارف رضا قادری اور علماء اہل سنت نے تحریک پیغام اسلام کے بانی و فاؤنڈر پیر طریقت، شہنشاہ خطابت،حضرت مولانا حافظ،قاری الحاج سید سیف الدین اصدق جمشید پور سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہ صرف علمی و دینی گفتگو کا مرکز بنی بلکہ سبیل حسین ٹرسٹ کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کا سبب بھی بنی۔

ملاقات کے دوران، سبیل حسین ٹرسٹ کے صدر مولانا عارف رضا قادری اور دیگر علماء کرام نے حضرت سید سیف الدین اصدق صاحب کو گلدستہ پیش کیا۔ اس کے بعد، علماء کرام نے حضرت سید صاحب سے مختلف دینی و علمی موضوعات پر مفصل گفتگو کی اور سبیل حسین ٹرسٹ کی سرگرمیوں کو پیش کیا۔ حضرت سید صاحب نے سبیل حسین ٹرسٹ کی کامیابی کے لیے دعائیں دیں اور اپنے تاثرات سے اس ٹرسٹ کو نوازا۔

حضرت سید سیف الدین صاحب کی دعائیں اور بصیرت سبیل حسین ٹرسٹ کے لیے نہایت قیمتی ثابت ہوئیں، جن سے ٹرسٹ کے عہدے داران اور علماء کرام کو مزید جوش و عزم حاصل ہوا۔ ان کی دعاؤں نے سبیل حسین ٹرسٹ کے مشن کو کامیابی کی نئی راہ ہم وار کی ۔

اس ملاقات میں حضرت قاری جہانگیر نعمانی صاحب امام فیضان مدینہ دھنباد، حضرت قاری طیب علی فیضی امام رحمت گنج، حضرت حافظ،قاری جسیم الدین مظہر وی صاحب امام اشرف المساجد،حضرت قاری راشد مدنی ڈائریکٹر فیضان غوثیہ توقیریہ، جناب عاقب صاحب ممبر سبیل حسین ٹرسٹ، جناب فیضان صاحب، شمشاد صاحب و دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھے ۔

یہ ملاقات سبیل حسین ٹرسٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی، جو مختلف دینی و علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک نیا راستہ دکھا رہی ہے۔ حضرت سید صاحب کی رہنمائی اور دعائیں نہ صرف اس ٹرسٹ کی کامیابی کے لیے بلکہ دینی و سماجی فلاح کے لیے بھی ایک بڑا اقدام ثابت ہوا۔

شائع کردہ آفس سیکریٹری
محمد فیضان خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے