بابری  مسجد انہدام کی 32 ویں برسی پر دہلی سمیت ملک بھر میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج


نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے بابری مسجد کے انہدام کی 32ویں برسی پر بابری مسجد کو یاد کرتے ہوئے جنتر منتر، نئی دہلی سمیت ملک کے متعدد ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ جنتر منتر نئی دہلی میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سے محمد شفیع، لوک راج سنگٹھن سے ایس راگھون، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا سے ڈاکٹر رئیس الدین، کمیونسٹ غدر پارٹی آف انڈیاسے  پرکاش راؤ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے ڈاکٹر ایس کیو آر الیاس، جماعت اسلامی ہندسے محمد سلیم۔ انجینئر، لوک پکش سے، کامریڈ رویندر کمار یادو، سٹیزن فار ڈیموکریسی سے این ڈی پنچولی، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن، مزدور ایکتا کمیٹی، پوروگامی مہیلا سنگٹھن، سکھ فورم، سی پی آئی (ایم ایل) سے، شیومنگل، ایڈوکیٹ۔ شاہد علی (یونائیٹڈ مسلم فرنٹ)، لالی سہانی (سکھ فورم) اور ڈاکٹر اونکار ناتھ کٹیار (الہند پارٹی) نے حاضرین سے خطاب کیا۔نئی دہلی میں مذکورہ پارٹیوں اور تنظیموں نے احتجاج کو مشترکہ طور پر منظم کیا۔
پو روگامی مہیلا سنگٹھن، مزدور ایکتا کمیٹی، ویمن انڈیا موومنٹ، ہند نوجوان ایکتا سبھا وغیرہ کے مندوبین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔اسی طرح ایس ڈی پی آئی نے 6دسمبر کو ملک بھر میں فسطائیت مخالف دن کے طور پر منایا اور ملک کے متعدد ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقادکیا، جس میں ہزاروں افراد اور پارٹی کارکنان نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے