ہومی چلڈرین اسکول میں پرچم کشائی کی تقریب رہا شاندار
مظفر پور، 16/ اگست ( وجاہت، بشارت رفیع) 79 یومِ آزادی کے موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و سیکریٹری عبدالغفور میموریل فاؤنڈیشن جناب محمد رفیع نے ہومی چلڈرین اسکول، چک الہ داد، مشہری میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر قوم کے نام پیغام میں محمد رفیع نے کہا کہ ابھی ملک کی جو صورت حال ہے اس میں آزادی کی حفاظت کے لئے ملک کا آئین محفوظ رہے اس کی کوشش ہونی چاہئے۔ جناب رفیع نے ہومی چلڈرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکول کا قیام غریب و نادار بچوں کو کم سے کم خرچ میں بہتر سے بہتر تعلیم مہیا کرانا ہے۔ اسکول کے پرنسپل محمد شاہ نواز نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم حاصل ہو سکے اس کے لئے کلاس 6 سے این سی ای آر ٹی کی کتاب کا نظم ہے۔ این سی آر ٹی کی کتاب نہ صرف سستی ہوتی ہے بلکہ بہت ہی کار آمد بھی ہوتی ہے۔ پرچم کشائی کے اس موقع پر رخسار پروین، پشپانجلی، صحافی محمد عمران، محمد قیص، محمد مہتاب اور محمد مزمل وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کر لوگوں کا دل جیت لیا۔