ضلعی سطح پر ناری شکتی سمان اعزازی آن لائن پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر

بلڈانہ/مہاراشٹرا: 16اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)
8 مارچ کو ، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ، اسٹیٹ انوویشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن اور مہاراشٹر خواتین فورم نے مشترکہ طور پر ریاست کے مثالی اور عمدہ تدریسی کام انجام دینے والی معلومات کو "ناری شکتی سمان” اعزآزی ایوارڈ پیش کیا۔ جس کے تحت ضلع بلڈانہ کے کل آٹھ معلمات کا انتخاب کیا گیا تھا اور انھیں سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز دینے کیلئے بتاریخ 16/04/2021 کو آن لائن پروگرام کا انعقاد محترم وجے کمار شنڈے صاحب ، پرنسپل ڈائیٹ بلڈانہ کی صدارت میں کیا گیا تھا۔ مہمان خصوصی کے طور پر محترم سچین جگتاپ صاحب ، ایجوکیشن آفیسر بلڈانہ ، محترمہ شلپا پوار میڈم ، فائننس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر بلڈانہ اور مسز سجاتا بھالےراؤ میڈم لیکچرر ڈائیٹ بلڈانہ کا حاضری ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ محترمہ ہیما شندے میڈم ، خواتین اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ، سر فاؤنڈیشن ، محترم بالاصاحب واگھ ، ریاستی کوآرڈینیٹر سر فاؤنڈیشن ، محترم سیدھرام ماشالے ، ریاستی کوآرڈینیٹر سر فاؤنڈیشن اور محترم راج کرن چوہان ، شولا پور ضلع کوآرڈینیٹر اور تنتراسنیہی معلم بطور خاص مدعو مہمانان موجود تھے۔ ایوارڈ تقسیم کی تقریب آن لائن زوم ایپ کےساتھ سر فاؤنڈیشن کے فیس بک پیج پر نشر کی گئیں تھیں۔ پروگرام کی نظامت محترمہ کلپنا مانے میڈم ، بلڈانہ خواتین ضلعی کوآرڈینیٹر نے کیا۔ بلڈانہ کے ضلعی کوآرڈینیٹر شری کیشور بھاگوت نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ شری راج کرن چوہان نے سر فاؤنڈیشن کی بنیاد اور ان کے کاموں کی تفصیلی معلومات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک ایسا فاؤنڈیشن ہے جو کسی بھی طرح کے مالی مفاد کے بغیر ذاتی طور پر اپنا کام انجام دے رہا ہے۔ اس کے بعد مہمانان خصوصی کے ہاتھوں سے منتخب معلمات کو ناری شکتی سمن سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا۔ ایوارڈ قبول کرنے کے بعد ، ہر معلمہ نے سر فاؤنڈیشن کے کام کو مختصراً سراہااور شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ، مہمانوں اور معززین نے "ناری شکتی سمان اعزاز” اور سر فاؤنڈیشن کے جدید اقدام کی تعریف کی۔ وجےکمار شندے صحاب ،نے خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور عام زندگی کی مثالوں حوالوں کے ذریعے سے جدت ، عمل اور تحقیق میں توسیع کی تفصیلی معلومات سامعین کے گوشے گزار کی۔ ان کی مثالوں اور تجربے اور عمدہ سوچ نے سامعین کو محوکر دیا۔
ان اعزازی معلمات میں گوداوری تامبےکر ، الکا ڈھانڈے ، ڈاکٹر منجوشری کھوبراگڈے ، چھایا جادھو ، ناہید انجم ، رادھا پرجاپتی ، ایلکنند پریہار اور رتنمالا کھرے شامل ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر ضلعی کوآرڈینیٹر جناب حسین قریشی نے سب کا شکریہ شعر و شاعری کے ذریعے سے ادا کیا اور صدرِ جلسہ کی اجازت سے پروگرام کا اختتام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے