شب برأت میں انفرادی اعمال کا خاص اہتمام کریں: مفتی محمد اخلاق بلگرامی

بلگرام/ہردوئی: 27 مارچ، ہماری آواز(طریق احمد)
مسجد بلال قصبہ ملاواں میں جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی کےنائب صدرمفتی محمد اخلاق قاسمی بلگرامی نے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ شب برأت سال بھر کے تمام فیصلوں کی رات ہے ۔ اسی رات میں آنے والے سال کے تمام فیصلے ہوتے ہیں کہ کس کو کتنا رزق ملےگا، کس کی پیدائش ہوگی، کس کو موت آئیگی، کس کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا سارے فیصلے اسی رات کو ہوتے ہیں لہذا اس رات کو خوب عبادت کرکے اپنے رب کو راضی کرنے کی ضرورت ہے ، جتنا زیادہ ہو سکے قرآن کی تلاوت ذکر و اذکار استغفار نفل نمازوں کا خوب اہتمام کیا جائے، غریبوں اور مسکینوں کی مدد کی جائے، خیال رہے کہ سارے اعمال انفرادی طور پر کیے جائیں،اجتماعی شکل سے بچا جائے بہت سے لوگ صرف پوری رات جاگنے کو عبادت سمجھتے ہیں اور جگہ جگہ اجتماعی گشت کرتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اس رات میں گھومنا پھرنا بھی عبادت ہے، ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ ان کا یہ عمل قرآن و سنت کے سراسر خلاف ہے،مقصد ہے عبادت کرکے رب کو راضی کرنا چاہے ،پوری رات یا آدھی رات تہائی یا رات کا جتنا حصہ ہو سکے بشاشت کےساتھ عبادت کریں اور صبح اٹھ کر نماز فجر باجماعت ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے