ماچاریڈی منڈل میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کے اجلاس سے گنگا جمنی تہذیب کی برقرار ی کے لئے پیار و محبت کی فضاء کو عام کریں!مولانا منظور مظاہری صدر منڈل کاماریڈی کا اظہار خیال

اتحاد واتفاق کے ساتھ رہنا ہی انسانیت ہے، ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کے لئے آپسی روا داری اور حسن سلوک، حسن اخلاق سے پڑوسیوں اور ملنے جلنے والوں کے ساتھ پیش آئیں، مولانا منظور مظاہری صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کے مطابق آج 5/ اکتوبر 2021 بروز سہ شنبہ صبح جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی کے صدر حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب کی قیادت میں ماچاریڈی منڈل کا دورہ بغرض ممبر سازی مہم ہوا،
الحمدللہ مختلف مقامات پر ممبر سازی مکمل ہوچکی ہے، مزید ایسے دیہات جہاں ایک دو گھر ہیں، وہاں تک پہنچ کر ممبر سازی انجام دینے کے لئے ماچاریڈی منڈل کے ذمہ دار اشخاص محمد اسلم صاحب، محمد جہانگیر صاحب، حافظ ابرار صاحب ودیگر مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے دیگر احباب کو ممبر بنائیں گے،
ماچاریڈی منڈل میں تقریباً 23/ دیہات ہیں جس میں 10/مقامات پر مساجد ہیں 8/ مقامات پر الحمدللہ ائمہ خدمت انجام دے رہے ہیں، بقیہ دیہاتوں کے مسلمانوں کے ملی مسائل کے سلسلہ میں مشاورت ہوئی، اس موقع پر مولانا مفتی خواجہ شریف صاحب مظاہری، مولانا نظرالحق قاسمی، مفتی ارشد صاحب، حافظ فیض الحسن، حافظ شمشاد صاحب کے علاوہ مقامی احباب بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے