ہردوئی: 7اکتوبر ، یاسر قاسمی
ہردوئی کسان یونین بھانو کے منطقائی سکریٹری حاجی ضیاء الدین نے لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا لکھیم پور کا سانحہ انتہائی دردناک ہے، جس میں کئی کسانوں کی ہلاکت ہوئی ان میں مجرمین کی اب تک گرفتاری نہ ہونا تشویش ناک ہے، اس ظالمانہ واقعے کے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہم اظہار ہمدردی کرتے ہیں ، اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ ہے وہ اس واقعے کے مجرمین کے خلاف جلد سخت کاروائی کرے۔