چیئرمین حاجی جمال ساجد نے شمع روشن کرکے کیا افتتاح
ہردوئی(یاسر قاسمی)
اتر پردیش سرکار کی ہدایت پر نگرپالیکا پریشد پہانی کی جانب سے قصبے کےجونیئر ہائی اسکول میں دیوالی میلہ لگایا گیا ،میلے میں ہر سال ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوتا ہے، امسال چیئرمین حاجی جمال ساجد چاند نے اس موقع پر ایک مشاعرے وکوی سمیلن کے انعقاد کا فیصلہ لیا۔
جمعہ کو منعقدہ مشاعرے وکوی سمیلن کا آغاز چیئرمین نے شمع روشن کرکے کیا ، مشاعرے میں بطور مہمان خصوصی پہانی کے بلاک پر مکھ کشی باجپئی، و کوتوال دنیش سنگھ موجود رہے ،نگرپالیکا کی طرف سے سبھی شعراء وکویوں کو شال اوڑھ کر ان کو اعزاز سے نوازا گیا، دیر رات تک چلے اس پروگرام میں یوسف ظفر پہانوی، ماسٹر عبدالقیوم، ماسٹر ماجد، حیرت پہانوی، فہیم لالہ پوروی، آرزو پہانوی، الفت، اور عرفی، فہیم پہانوی اور محفوظ الرحمن کے علاوہ کویوں میں کرونیش دکشت ،منیش شکلا، اروندلو نی ، راجیو گپتا، دھرم راج وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا، نظامت مشیرالدین انصاری وپرینک دکشت نےمشترکہ طور پر کی، پروگرام کی صدارت پہانی کے چیئرمین حاجی جمال ساجد چاند نے کی ، اس موقع پر عمار زیدی ،محسن خاں، اخلاق انصاری ،کلدیپ دویدی، عامر کرمانی، انوپم پانڈے، راکیش پانڈے، حاجی امین الدین، ممتاز احمد اور وملیش تیواری وغیرہ موجود رہے۔