نو منتخب ارکان مسلم پرسنل لا بورڈ اور وقف بورڈ مہاراشٹر کے لئے ممبئی کی مختلف تنظیموں کی جانب سے منعقدہ جلسہ تہنیت میں ریاستی وزراء، ایم ایل اے و دانشوران کی شرکت

۱۰ دسمبر، خلافت ہاؤس ممبئی
مسلم پرسنل لا بورڈ اور مہاراشٹر وقف میں شامل ہوئے ارکان کے لئے بمقام خلافت ہاؤس بائیکلہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کی صدارت جناب نواب ملک صاحب(ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور، حکو مت مہاراشٹرا) نے کی جنہوں نہ اپنی پُر مغز تقریر سے تمام ہی نو منتخب ارکان کا استقبال کیا ساتھ ساتھ اُنہیں مستقبل میں ثابت قدم رہتے ہوئے کام کرتے رہنے کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔
نو منتخب ارکان میں مولانا محمود احمد خان دریابادی، جناب حافظ سید اطہر، جناب الیاس خان فلاحی ، مولانا سلیم موٹر والا بھی شامل ہیں۔ جناب وجاہت مرزا صاحب کو مہارشٹر وقف کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔
ابتدائی گفتگو جناب عبد الحسیب بھا ٹکر نے ادا کی جِس میں اُنہوں نے پروگرام کی غرض و غایت کو شرکا کے سامنے رکھا۔ تہنیتی جلسہ کے صدر جناب نواب ملک صاحب(ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور، حکو مت مہاراشٹرا) نےکلیدی خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے پرسنل لا کے نئے ارکان جس میں مولانا محمود خان دریابادی کو رُکن تاسیسی بننے پر، مولانا الیاس خان فلاحی اور مولانا سلیم موٹر والا کو رُکن بننے پر مبارکبادی پیش کی۔ساتھ ہی ساتھ وجاہت مرزا صاحب(ایم ایل اے) کو وقف کے رکن بورڈ کا چیئرمین بننے ،مولانا حافظ اطہر صاحب کو وقف بورڈ کا رُکن بننے کی بھی مبارکبادی پیش کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ راستہ بہت قربانیوں کا مطالبہ چاہتا ہے لہٰذا پوری دلجمعی کے ساتھ لگ کر اس کاز کو نبھانے کی ضرورت ہے۔ اپنی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے محترم نے ارشاد فرمایا کہ محض مسائل کے حل کے تحت ہی ہمیں کام نہیں کرنا ہے، بلکہ جب مسائل نہ ہوں،تب بھی اپنے فریضے کی انجام دہی ہمیں ہردم یاد رہے۔
ایم ایل اے امین پٹیل نے تمام صاحبان اعزاز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر موقع پر اپنے تعاون کا یقین دلایا ـ
ایم ایل اے رئیس شیخ نے اپنے خطاب میں جلسہ تہنیت پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن بزرگوں کا آج اعزاز کیا جارہا ہے، میری تربیت میں ان کا بڑا کردار رہا ہے، یہ حضرات ہر موقع ملت کی رہنمائی کرتے رہے ہیں، انشااللہ ہم جیسے لوگ آئندہ بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے ـ
ریاستی وزیر اسلم شیخ بھی شریک ہوئے اور انھوں نے ممبئی کے نگراں وزیر کی حیثیت سے اعلان کیا کہ ممبئی میں اوقاف کی جائداد کے لئے فنڈ کی کوئی کمی انشااللہ نہیں ہونے دی جائی گی ـ ساتھ ہی مسلم پرسنل لا بورڈ کے لئے ہمیشہ حاضر رہنے کا یقین دلایا ـ
صاحبان اعزاز میں جناب مولانامحمود احمد خاں دریابادی نے اپنے بلند عزائم کا اظہار کرتے ہوئے مستقل متحرک وسرگرم رہ کر قوم و ملک کی خدمت کرنے پر سب کو ابھارا اور مسلم پرسنل لابورڈ کے طریقہ کار پر مختصر روشنی ڈالی ـ جناب الیاس فلاحی نے پرسنل لا بورڈ کے مقاصد اور کئے جا سکنے والوں کاموں پر بات کی۔جناب حافظ سید اطہر علی نے انتھک جد وجہد اور طویل المیعاد منصوبوں کو منظم طرز پر انجام دینے کی جانب تحریک دلائی۔مولانا سلیم موٹر والا نے بھی اپنے عزائم کا اظہار کیا اور بے لوث خدمت کرنے کے عزم اور جذبے کی طرف اشارہ دیا۔
آخر میں وجاہت مرزا صاحب نے اِس ذمّے داری کو بالکل ترجیحی بنیادوں پر انجام دینے کی بات کی، ساتھ ساتھ ربِّ کائنات سے ہر وقت دعا گو رہنے کی طرف بھی مائل کیا۔آخرمیں اُنہوں نے کہا کہ اس ذمّے داری کو ادا کرنا عزیمت کے درجے کا کام ہے تو ہم سب تن من دھن کی بازی لگا کر اسے انجام دینے کی سعی کریں۔
مختلف تنظیموں کے ذمّے دران نے تمام کو مبارکبادیاں پیش کیں،اُن سب کے لئے خوشی کا اظہار کیا کہ بالکل موزوں اور مناسب افراد کو پرسنل لا نے رُکن نامزد کیا ہے۔ مہمانان میں مولانا عبدالجلیل سلفی، ڈاکٹر عظیم الدین، سعید خان،شاکر شیخ،فرید شیخ، عبد الجلیل انصاری، سہیل کھنڈوانی، شہریار انصاری، مولانا عتیق الرحمن وغیرہ نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
نظامت کے فرائض سرفراز آرزو صاحب اور یوسف رانا صاحب نے انجام دیے ـ
استقبالیہ ترتیب دینے والی تنظیموں میں
آل انڈیا خلافت کمیٹی
ممبئی امن کمیٹی
جماعت اسلامی ہند
پترکار وکاس فاونڈیشن
علماء کونسل
رضا فاونڈیشن
اہل سنت و الجماعت
صوبائی جمیعت اہلحدیث
اردوپترکارسنگھ
مومنٹ فار ہیومن ویلفئر
انجمن خادم حسین ٹرسٹ
آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن
خیرالاسلام ہائر ایجوکیشن سوسائٹی
سی گرین ویلفئر فاونڈیشن
ماہم درگاہ ٹرسٹ وغیرہ شامل ہیں ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے