جماعت اسلامی ہند کُرلا اور سماج سیوا سنگھ کے اشتراک سے ۲۰, فروری کو (ایل آئی جی کالونی) میں کیا گیا ہے نشہ مخالف بیداری مہم کا انعقاد
آج کے دور میں نشے کی لت سے سماج بری طرح متاثر ہوتا جا رہا ہے۔ چرس، گانجا اور دیگر نشیلی اشیاء کا بڑے پیمانے پر خرید و فروخت عام ہے ۔ کُرلا کے نوجوانوں کی کم و بیش 15فیصد آبادی اس جرم میں مبتلا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کُرلا اور سماج سیوا سنگھ کے اشتراک سے نشه مخالف بیداری مہم کا انعقاد ۲۰, فروری کو (ایل آئی جی کالونی بلڈنگ نمبر ۱۱ تا ۲۸ گراؤنڈ) میں کیا گیا ہے۔ جس میں شام 5 بجے تا 7 بجے تک کینسر چارٹ کی نمائش کی جائے گی۔ رات 8 تا 9 کے درمیان نشے کے موضوع پر فلم دکھائی جائے گی اور اُس کے بعد 9 تا 10 کے درمیان ماہرین اور علماء اکرام کی اہم تقاریر کا سیشن لیا جائے گا۔ پروگرام میں خواتین کے لیے علحیدہ نظم کیا گیا ہے۔آپ تمام سے گزارش ہے کہ نشے سے نسل کو بچانے کے لیے اس اہم تقریب میں شرکت کریں۔
جمشید اعظمی
9892491562 / 9821801915