شاعر شیو کمار بلگرامی کے اعزاز میں شعری نشست منعقد


بلگرام /ہردوئی۔(طریق احمد) 21فروری
قصبہ کےمحلہ میدان پورہ واقع(بی کے پی ایس ) پبلک اسکول میں مہمان خصوصی لوک سبھا کے جوائنٹ ڈایریکٹر و شاعر شیو کمار بلگرامی کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں قصبہ کے مشہور شاعر اصغر بلگرامی نے انہیں شال پہناکر اعزاز سے نوازا، اجمالی تعارف کے بعد نشست کا آغاز حافظ محمد رضوان کی نعت پاک سے ہوا، صدارت مہمان خصوصی شیو کمار بلگرامی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شاعر اصغر بلگرامی نے انجام دے اس موقع پر شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کئے حاضرین نے شعراء کو دادو تحسین سے نوازا منتخب اشعار نذر قارئین ہیں۔

اپنوں سے نہ غیروں سے کوئی بھی گلا رکھنا
آنکھوں کو کھلا رکھنا ہونٹوں کو سلا رکھنا
شیو کمار بلگرامی

بل کھاتے جب سے دیکھ لیا زلف یار کو
آتا نہیں ہے چین دل بیقرار کو
بسمل بلگرامی

میں کھلونے نہیں لایا مجھے مجرم کہہ لو
میرے بچوں میرے حالات تمھیں کیا معلوم
ڈاکٹر زبیر سندیلوی

ابرہائے وقت سے کہہ دو تکبر چھوڑ دے
بارش سنگ گراں ہونے کو ہے مفقار سے
حضور بلگرامی

خوارہےراہ حق چھوڑ کر آدمی
اس لے پھر رہا ہے دربدر آدمی
اصغر بلگرامی

اسکے علاوہ قصبہ کے شاعر جے نرائن اوستھی حافظ محمد احمد افسرعلی ظہوری نے بھی اپنے کلام پیش کے اس موقع پر ماسٹر محمد مبین عبدالمنان (شبو)ڈاکٹر رفعت حسین محمد نوشاد بلگرامی بطور خاص موجود رہے اصغر بلگرامی نے تمام شعراء وشرکائےمجلس کے تئیں اظہار تشکر کیا۔