شہر دھولیہ میں تعلیمی ستارے پھر چمکے! جمعیۃ علماء (مولانا ارشدمدنی) دھولیہ کے ذریعے شاندار استقبال

دھولیہ: 23 فروری، ہماری آواز
جمعیۃ علماءاعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی ہر ممکن مدد کرتی ہے،اور وہ اس میں کسی طرح کا بھید بھائو نہیں کرتی ،اسی کے پیش نظر شہردھولیہ سےNEET امتحان میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہو کر گورنمنٹ MBBS میں داخلہ لینے والے ہونہار طلباء کا جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ کی جانب سے استقبال کیا گیا۔
استقبالیہ تقریب میں متعددشرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،صدر جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ حافظ حفظ الرحمٰن نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی روایت رہی ہےکہ اس نے ہونہار طلباء و طالبات کی ہر اعتبار سے حوصلہ افزائی کی ہے، اوران کی ہر ممکن رہبری و رہنمائی اور مد د کی ہے۔ اسی عنوان کے تحت مسلم اکثریتی شہر دھولیہ سے اس سال NEET امتحان میں اعلیٰ مقام حاصل کر کے گورنمنٹ MBBS کا لجوں میں داخلہ پانے والے ہونہار طلباء و طالبات کا استقبال شہر کی علمی، ادبی اورسماجی شخصیات کی موجودگی میں کیا گیا۔
اس تقریب میں جو مدرسہ ہدایت الاسلام، قلندر چوک، مولوی گنج میں منعقد کی گئی۔جس میں جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ کےعہدیداران وارکین کے علاوہ شہر کے معززین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس شاندار تقریب میں جن طلباء و طالبات کا استقبال ان کے والدین کے ساتھ کیا گیا۔ ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔ ٭ ریحان ذاکر شاہ ٭ الفاعلمی حرا فاروق احمد٭ شیخ انعم جلال الدین٭بشریٰ سلیم قریشی٭ انصاری اسامہ اختر حسین٭ مسیرہ ڈاکٹر جمیل ٭انصاری عبداللہ اعجاز احمد ٭ یمان ڈاکٹر جمیل ان طلبا کے علاوہ ڈاکٹر عبدالجلیل عبدالخالق جنھوں نے مراٹھوڑہ یونیورسٹی ، اورنگ آباد سے طبیعیات میں Ph.D کی ڈگڑی حاصل کی ان کا بھی استقبال کیا گیا۔
شہر دھولیہ کی مختلف دینی ، علمی اور سماجی تنظیموں سے جن حضرات نے اس مجلس کو رونق بخشی ان میں صدر جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ حافظ حفظ الرحمٰن صاحب، حاجی اخلاق احمدبھیا (چمڑے والے)، پروفیسر خلیل یونس، ڈاکٹر نثار احمد انصاری ، پروفیسر شکیل قریشی، مفتی شفیق صاحب، مفتی انیس صاحب، مولوی شکیل صاحب،ڈاکٹر محمد رمضان، مشتاق صوفی وغیرہ نمایا ں رہے۔
اس پوری تقریب کا نظم ونسق نظامت اور تعارف ڈاکٹر ابوتراب انصاری نے نہایت بحسن خوبی سے انجام دیا،جبکہ صدارت حاجی اخلاق احمد بھیا (چمڑے والے) اور تلاوت مولانا شکیل احمد قاسمی نے کی۔ رسم شکریہ مولوی شکیل قاسمی نے اور دعا مفتی شفیق احمد قاسمی نے بطور حسن اختتام پیش کی۔