مدرسہ رحمانیہ پہانی میں حفاظ طلباء کے اعزاز میں نشست کا انعقاد

ہردوئی: 6 مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
مدرسہ رحمانیہ لوہانی کے زیراہتمام مسجد بڑا کنواں پہانی میں ایک دعائیہ نشست منعقد ہوئی، اس موقع پر حفظ قرآن کی سعادت سے بہرہ ور ہونے والے حفاظ طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
بعد نماز مغرب منعقدہ نشست میں مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث اور پیر طریقت مولانا افضال الرحمن قاسمی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا، مولانا نے اپنے خطاب میں قرآن مجید کی فضیلت اور حفظ قرآن کی اہمیت پر بطور خاص روشنی ڈالی، اس موقع پر تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ حافظ محمد کیف ولد محمد ارشاد کریم نگر، حافظ محمد دانش ولد محمد خورشید عمر سیڑھا، حافظ محمد ادریس ولد محمد اشتیاق ملاواں اورحافظ محمد بلال ولد محمد نسیم عبداللہ نگر کو گراں قدرانعامات اور دعاؤں سے نوازا گیا ، نشست میں مولانا محمد عابد بطور صدر ،مولوی محمد ہارون بحیثیت سرپرست موجود رہے، نظامت مفتی دلشاد قاسمی نے کی ،مدرسہ کے ناظم اور جمعیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی نے منتظمین مولانا زعیم الاسلام قاسمی، مولانا نوشاد اور قاری الطاف کی جانب سے حاضرین کے تئیں اظہار تشکر کیا، آغاز حافظ محمد کیف کی تلاوت قرآن کلام اللہ اور محمد فراز کے نعتیہ اشعار سے ہوا، نشست میں مفتی محمد بلال قاسمی ، مولانا عثمان غنی،مولانا عمر،مفتی شوکت قاسمی،مفتی نجیب قاسمی،مفتی احسن قاسمی ،مولانا حکیم نجیب اکرم قاسمی،مولانا سعد اللہ مظاہری،مولانا عبدالرشید قاسمی،مفتی احسان قاسمی،مولانا أسلم قاسمی،مولاناعبدالعلیم ،مولانا عاصم ثاقبی ،مولانا انعام الحق قاسمی، حاجی عرفان، حاجی غیاث سرور، ماسٹر عبدالقیوم اور ماسٹر انوار الحق بطور خاص موجود رہے