این سی پی سی آر کی سفارش پر عدالت عظمیٰ کے ڈنڈا چلانے کا قومی اساتذہ تنظیم نے کیا خیر مقدم

مظفر پور، 21/ اکتوبر (وجاہت، بشارت رفیع) ہندوستان کے تمام ریاستوں کے ملحقہ مدارس کو مل رہی مالی تعاون کو روکنے اور اتر پردیش کے غیر امدادی مدارس سے غیر مسلم طلبہ کو مدارس سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرانے کے این سی پی سی آر کی سفارش پر عدالت عظمیٰ ہند نے روک لگا دی ہے اور کہا ہے کہ مدارس کو سابقہ طرز پر حکومت کی جانب سے امداد ملتی رہے گی۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار نے عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں قومی اساتذہ تنظیم بہار روز اول سے ہی فکر مند تھی جب این سی پی سی آر کے چیئر پرسن پریانک کانون گو نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹری کو مکتوب ارسال کر یہ کہا تھا کہ جلد از جلد مدارس کے مالی تعاون روک دئے جائیں۔ یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے کہی ہے۔ جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری نے ہماری راہنمائی کی، انہوں نے کہا کہ این سی پی سی آر کے اس فیصلے کا پرزور مخالفت ہونا چاہئے اور پھر ہم نے نہ صرف مخالفت ہی کی بلکہ پریانک کانون گو کو سزا دینے کی مانگ بھی حکومت ہند سے کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے