مدرسہ اصلاح المسلمین گمہریا روتہٹ نیپال میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد


علماء کرام کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستار بندی!


روتہٹ (نیپال): 17 مارچ
ضلع روتہٹ نیپال کے شہرت یافتہ اداروں میں سرفہرست”مدرسہ اصلاح المسلمین گمہریا”کا نام آتاہے۔اس ادارہ کے قیام کو تقریباً 81/سال ہوچکے ہیں۔اس مدرسہ کے بانیوں میں ایک نمایاں نام”حاجی الہی بخش علیہ الرحمہ”کا آتا ہے۔اس ادارے پر اللہ کا یہ ایک بڑا احسان ہے کہ اسے ہمیشہ مخلص ذمہ داران ملے ہیں،جن کی بے لوث خدمات کی بنا یہ ادارہ آئے روز ترقی کی راہ پر گامزن ہےاور ذات باری سے امید قوی ہے کہ آئندہ بھی اسے ترقیات ہی نصیب ہوں گی۔ اس ادارے کے حالیہ ذمہ داران: جناب غیاث الدین صاحب اور مرکزی رکن جمعیت علماء نیپال مولانا محمد اسعد اللہ صاحب مظاہری ہیں،ادارے کے تئیں ان کی بھی خدمات قابل ستائش ہیں،انہوں نے انتہائی کم عرصے میں مدرسہ کو وہم و گمان سے بھی زیادہ تعلیمی و تعمیری ترقیات سے نوازاہے۔
الحمد للّٰہ اس ادارے سے ہر سال تقریباً 25/طلبہ حافظ قرآن بنتے ہیں اور امسال تو 28/طلبہ حافظ قرآن بنے ہیں۔
جن کے جشن میں گزشتہ کل بروز بدھ ایک بڑا پروگرام ہوا،جس کی صدارت مولانا محمد شوکت علی قاسمی مدنی نے فرمائی اور بزرگان دین کی موجودگی میں ان کے سروں پر ‘دستار حفظ قرآن کریم”رکھی گئی۔
جن حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی،ان کے اسماء مع ولدیت ذیل میں درج کئے جاتے ہیں:
نوشاد بن عبدالباری،نواب بن عبدالباری،معراج بن عیسی محمد،ارشاد بن سراج الحق،عبداللہ بن عبدالجبار،منہاج بن ذکاءاللہ،عباداللہ بن ذکاء اللہ،معراج الحق بن صلاح الدین،انیس الرحمن بن نسیم اختر،منت اللہ بن ڈاکٹر داؤد،عاشق بن ابواللیث،اسجد بن ابواللیث،عمران بن انوار الحق،عبدالماجد بن عباس ،عطاء اللہ بن عبدالغفار،کلیم اختر بن شمیم اختر،عفان بن نعمت اللہ،راشد بن شہاب الدین،اسلم بن عتیق الرحمن،نورشید بن عتیق الرحمن،ولی اللہ بن عتیق الرحمن،سعید الرحمن بن مولانا محمد ضیاء اللہ،شہباز بن مولانا محمد ہارون مدنی،نسیم اختر بن نیک محمد،ناصر حسین بن محمد ظفیر عالم ،حشر عالم بن ڈاکٹر عالمگیر ،شاہد بن مشتاق،قاری مجیب اللہ بن حافظ عین الحق۔
جلسہ دستار بندی_ الحمد للّٰہ _بہت ہی کامیاب رہا۔مدرسہ کے چھوٹے چھوٹے بچوں(طلبہ) اور بچیوں(طالبات) نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت،تقاریر اور مکالمات پیش کرکے سامعین کے دلوں کو جیت لیا۔
پروگرام سے مجھے اندازہ لگا کہ یہاں کے ذمہ داران: جناب غیاث الدین صاحب ،مرکزی رکن جمعیت علماء نیپال مولانا محمد اسعد اللہ صاحب مظاہری اور جملہ اساتذہ کرام اس ادارے کو تعلیمی ترقی دینے میں خوب محنتیں کی ہیں،جن محنتوں کا نتیجہ اور ثمرہ جلسہ میں دیکھنے کو ملا ،اور وہ یہ کہ یہاں کے طلبہ اور طالبات نے بلا جھجک عربی،اردو اور نیپالی زبانوں میں تقاریر پیش کیں ۔
میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس مدرسہ کو ہمیشہ ترقیات سے نوازتارہے۔
جلسہ دستار بندی میں شرکت کرنے والے چنیدہ علماء کرام کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں:جمعیت علماء نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا وقاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی،جمعیت علماء نیپال کے مرکزی رکن مولانا محمد عزرائیل مظاہری،جمعیت علماء دوحہ قطر کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عبد الخالق قاسمی،جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا محمد خیر الدین مظاہری،جمعیت علماء نیپال کے مرکزی رکن قاری محمد شہاب الدین عرفانی،مولانا مظہر صاحب قاسمی،مفتی محمد امجد قاسمی،قاری محمد عبد الماجد عرفانی،قاری امین،بدھایک پھول بابو،مولانا عبد الودود مظاہری،مولانا ہارون مدنی،قاری عارف،مولانا محمد امجد قاسمی بسرام پوری،قاری عباس صاحب،قاری محمد بیت اللہ عرفانی برتاوی(ناظر عام)۔