کاماریڈی: 2 مئی
سید عنایت اللہ پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق الحمداللہ امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ العالی کی خاص توجہ سے ملک بھر میں جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ افراد مستقل ضرورتمندوں کی مدد میں لگے ہوئے ہیں، تلنگانہ وآندھرا میں عمید العلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی ریاستی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی صدارت میں رفاہی وفلاحی خدمات کا سلسلہ جاری ہے، چنانچہ جمعیۃ علماء ضلع میدک کی جانب سے شہر میدک کے مختلف سلم بستیوں کے مستحق خاندانوں میں عید پیاک تقسیم کئے گئے، حافظ سید خلیل منہاجی نائب صدر، حافظ جابر علی، جناب ریاض الدین صاحب سکریٹریز جمعیۃ، جناب عبد الرؤف صاحب خازن جمعیۃ و جناب شمس الدین رکن جمعیۃ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ضلع میدک کی راست نگرانی میں عیدالفطر کی خوشیوں میں مختلف سلم علاقوں کے غرباء کو شامل کرنے کی غرض سے عید پیاک تیار کرکے تقسیم کیا گیا، جس میں عید کا متفرق سامان (سیویاں، اصلی گھی، شکر مغزیات) و دیگر اشیاء موجود تھے، صدر جمعیۃ علماء میدک مفتی خواجہ شریف مظاہری صاحب نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ اسی طرح ہمیشہ جمعیۃ سے اپنی وابستگی کا ثبوت دیں کیونکہ جمعیۃ علماء یہ ہمارے اکابر اولیاء عظام کا ورثہ اور امانت ہے؛ ہندوستان میں اسلام کی بقاء اور ملک کی ترقی کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے بڑی قربانیاں دی ہیں مفتی صابر قاسمی صاحب نائب صدر نے کہا کہ غرباء کو اپنی عید کی خوشی میں شریک کرنا ہمارا انسانی اور مذہبی فریضہ ہے، بڑے خوش قسمت ہیں وہ جنہیں مخلوق خدا کی خدمت کا موقع ملے، جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے مختلف رفاہی فلاحی کام انجام دیئے جاتے ہیں، تمام امور کی انجام دہی کے لئے جمعیۃ عطیہ باکس کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے، بہت جلد عمل درآمد بھی ہوگا، حافظ شیخ ندیم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے کہا کہ جمعیۃ علماء یہ ہندوستان میں مسلمانوں کی خالص مذہبی غیر سیاسی، مسلک ومذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے لئے کام کرنے والی عظیم تنظیم اور جماعت ہے، شہر میدک میں استحکام کے لیے آپ تمام کی قیادت اور معاونت از حد ضروری ہے، کیونکہ جمعیۃ علماء ہی کی خصوصیت ہے کہ وہ مسلمانوں کے سیاسی، تعلیمی، ملی اور مذہبی مسائل کو حل کرانے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، اس موقع پر نوجوانان میدک کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
مزید تفصیلات کے رابطہ کریں
9676470771_________9440503795