زوجین کے مضبوط تعلق کی بنیاد حقوق کے رشتے کی طلبی سے زیادہ جذبات و احساسات کے رشتے پر مبنی ہے: صدیق قریشی

18 دسمبر؛ کُرلا

جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو نے کرلا میں خصوصی تقریب میرج ورکشاپ اور میچ میکنگ پروگرام کا انعقاد کیا

جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو نے کرلا میں خصوصی تقریب میرج ورکشاپ اور میچ میکنگ کا انعقاد کیا جس میں کوکن انٹرنیشنل میرج بیورو کا بھی تعاون حاصل رہا ۔کوکن انٹرنیشنل میرج بیورو نے حاضرین کو کئی مرد پروفائلز بھی دکھائے۔ پروگرام میں ممبئی اور مضافاتی علاقوں سے تمام دولہا اور دلہنوں کے پروفائلز کو پیش کیا گیا۔ساتھ ہی ساتھ اہل خانہ کے لیے ملاقات کی جگہ کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔
لڑکیوں کے لڑکوں اور طلاق یافتہ/بیوہ افراد کی پروفائل سرچ کے لیے الگ الگ کاؤنٹر تھے صبح سے ہی لوگوں کی آمد شروع ہو گئی۔
ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں شیخ (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو) نے حاضرین سے کہا، ” چاہے پری میریٹل کاؤنسلنگ ہو یا پوسٹ میریٹل کاؤنسلنگ ، دونوں کا پیمانہ صرف اور صرف تقویٰ ہونا چاہئے۔ شوہر و بیوی کے دل میں اگر اللہ کا خوف ہوگا تو سارے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔”مزید یہ کہ غیر شرعی رسموں ( ہلدی، مہندی، لڑکی والوں کے گھر کھانا وغیرہ ، جہیز ) کی مخالفت ، ازدواجی زندگی اور سسرالی رشتوں سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔
کامیاب ازدواجی زندگی پر مختصر گفتگو محمد صدیق قریشی (ڈائریکٹر سکون کونسلنگ سنٹر) کی گئی۔صدیق قریشی نے بالغ اولاد کی تربیت اور نکاح کے فوائد بتاۓ کہ نکاح کے ذریعے ایمان کی تکمیل ہوتی ہے، نکاح ہی کے ذریعے زندگی خوبصورت بنتی ہے۔ اپنے بچوں کو اسلامی طور طریقے سکھائیں۔ دین اسلام انسانی زندگی کے لئے روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر یہ روح نکل گئی تو ہمارا جسم کسی کام کا نہیں۔”
میچ میکنگ پروگرام جس میں سے79 نئے پروفائلز رجسٹرڈ ہوئے۔لڑکے – 15،لڑکیاں – 49،طلاق یافتہ لڑکے – 12،مطلقہ لڑکیاں – 3،ایسے پروفائلز رجسٹرڈ کیے گئے۔ میچ میکنگ کا سلسلہ اور اُس پر کام آگے بھی جاری رہے گا۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے