مدرسہ اصلاح المسلمین گوپامؤ میں ذمہ داران کا سالانہ اجلاس منعقد، انتظامیہ نے لیے کئی اہم فیصلے

ہردوئی (یاسر قاسمی)
مدرسہ اصلاح المسلمین گوپا مؤ ہردوئی شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں اساتذہ و ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں حسب سابق ہفتہ واری دینی و اصلاحی جلسوں اور پندرہ روزہ خواتین کے اصلاحی پروگرام کے دوبارہ انعقاد پر غور و خوص کیا گیا، ساتھ ہی مدرسہ کے بہتر انتظام و انصرام اور طلبہ کے تعلیمی و تربیتی معیار کو مزید بلند کرنے کی تجاویز پیش ہوئیں ، مدرسے کے مہتمم مولانا شمس الدین قاسمی اور ناظم تعلیمات مولانا محمد شاہد قاسمی نے مشترکہ بتایا مدرسے میں ندوۃ العلماء لکھنؤ کے نصاب کے مطابق عربی درجات عالیہ اولی ، درجات پرائمری اور شعبہ حفظ میں طلبہ کے داخلے جاری ہیں، انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر داخلہ لینے والے طلبہ کے داخلہ فارم کے ساتھ دو فوٹو ،آدھار اور سابقہ مدرسہ کا تصدیق نامہ بھی لازمی طور پر جمع کرایا جارہا ہے، نائب مہتمم مولانا حمایت اللہ ندوی نے بتایا ماہ رمضان المبارک سے قبل جمعیۃ علماء کی مقامی شاخ کے زیر اہتمام قصبے کی مختلف مساجد میں ہفتہ واری دینی و اصلاحی جلسے اور محلہ وار پندرہ روزہ خوا تین کے اصلاحی پروگرام منعقد کرنے کا معمول تھا، جو رمضان المبارک کےسبب یہ سلسلہ منقطع ہو گیا تھا، آج کی میٹنگ میں یہ پروگرام دوبارہ منعقد کرنے پر غور وخوض کیا گیا ، انشاءاللہ یہ سلسلہ دوبارہ جلد ہی شروع کیا جائے گا میٹنگ میں مدرسے کے اساتذہ و ذمہ داران اور دیگر دانشوران بطور خاص موجود رہے۔