پرانی پنشن کے حصول کے لیے موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کریں

تحریر: حسین قریشی، بلڈانہ

راجستھان، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستوں نے پرانی پنشن اسکیم کو لاگو کرکے لاکھوں ملازمین کے خاندانوں کا مستقبل روشن کردیا ہے۔ اسی طرح مہاراشٹر حکومت کو چاہئے کہ وہ یکم نومبر 2005 کے بعد مقرر کئے گئے تمام ملازمین کو 1982 کی پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرے۔ اس آئینی مطالبے کے لئے 21/09/2022 کو ریاستی سرکاری ملازمین کے ذریعے ایک پرانی پنشن پیغام بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر راجیہ جونی پنشن حق لڈا سینا نے اس پرانی پنشن اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی بائیک ریلی کو عوامی حمایت دی ہے، اس لیے اس ریلی کو ایک بے مثال بنانے کے لیے ضلع بھر کے ہزاروں جونی پنشن حق سینا کے پنشن سپاہیوں، شکشک سینا کے اساتذہ کے ساتھ تمام اساتذہ اکرم سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اس میں شرکت کریں۔ یہ عظیم و شان بائیک ریلی کل مورخہ 21/09/2022 کو صبح 11.00 بجے جیجاماتا آڈیٹوریم بلڈھانہ سے نکل کر ضلع کلکٹریٹ بلڈھانہ تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ مسٹر حسین قریشی ضلع کوآرڈینیٹر، مسٹر سچن ڈونگاردیو ضلع ایگزیکٹو، مسٹر ولاس کھیڈیکر ضلع جنرل سکریٹری، مسٹر نلیش کٹارے ضلع نائب صدر، محترمہ منیشا بھرڈ خواتین ضلع کوآرڈینیٹر، مسٹر بالو گوہانے ضلع نائب صدر، مسٹر رام کنگانے ضلع پبلسٹی چیف اور شری راکش جمڑے تعلقہ کوآرڈینیٹر مہاراشٹرا اسٹیٹ جونی پنشن حق لڈا سینا نے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے