ہماری زندگی ایک سادہ کینوس کی مانند ہے۔ جسے مختلف صلاحیتوں کا امتزاج رنگین بناتا ہے اور ہمارے فیصلے اسے خاکہ کا رنگ دیتے ہیں۔ قوت ارادی کے پینٹ برش سے ہم اس کینوس پر اپنی امیدوں اور خواہشوں کی لکیریں کھینچ کر ہماری پسند کا اسٹروک بناتے ہیں۔ ہمارے خلوص و پیار سے بھرے رشتے زندگی کی آؤٹ لائن بن جاتے ہیں۔ ہمارا رویہ اور تخلیقی صلاحیت ہماری زندگی کو خوبصورت تصویر میں بدل دیتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم زندگی کے اس کینوس کو پیار اور خوشی کا فریم بنائیں، اچھی امید کے ساتھ اسٹروکس لگائیں، بردباری کے ساتھ غلطیوں کو مٹادیں، بہت ہی صبر و تحمل کے ساتھ برش کو ڈبوتے ہوۓ زندگی کو پیار و محبت کے رنگوں سے رنگین بنادیں تاکہ۔۔۔۔۔۔
ہمارے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد زندگی کا یہ کینوس ایک قیمتی ماسٹر پیس کہلاۓ۔ اور یہ فیصلہ ہو کہ ہم کتنے اچھے مصور تھے۔
ازقلم: سمیہ بنت عامر خان