جمعیۃ علماء ( مولانا ارشد مدنی) کے زیر اہتمام تربیتی نششست میں مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب کا خطاب
دھولیہ 24/جولائی:
جمعیۃ علماء ( مولانا ارشد مدنی) کے زیر اہتمام ضلع دھولیہ کے تمام یونٹوں کے اراکینِ جمعیۃ کی تربیتی نشست 23 جولائی 2022ء بروز سنیچر ، شہر کے 100 فٹ روڈ پر واقع شالیمار ہال میں ضلع صدر
الحاج حافظ حفظ الرحمن ابن مولانا ابوالعاص صاحب کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔
مولوی اصغر جمیل صاحب نے تلاوتِ کلام اللہ سے نشست کا آغاز فرمایا ۔ بعدِ تلاوت مفتی خالد صاحب نے انتہائی شیریں آواز میں نعت کے خوشبودار اشعار سے محفل کو معطر فرمایا ۔
تحریکِ صدارت ضلع سکریٹری مولانا شکیل قاسمی صاحب نے پیش کی ۔
مولوی مبین ملی صاحب نے نشست کے اغراض و مقاصد بیان فرماے ۔ جنرل سکریٹری الحاج مشتاق صوفی صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں دھولیہ جمعیۃ کی کارگزاری بیان فرمائی اور نائب صدر الحاج شوال امین صاحب نے مختصر اور جامع انداز میں قیمتی بیان کیں ۔
جمعیۃ علماء شہر دھولیہ کی دیرینہ خواہش تھی کہ ضلع کی تمام یونٹوں کے اراکین کو مدعو کرکے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا جاے جس میں جمعیۃ کی تاریخ و خدمات، اغراض و مقاصد ، موجودہ حالات میں کون سی حکمت عملی سے کام کیا جاے ۔ اس پر سیر حاصل روشنی ڈالی جاے ۔ اسی سلسلے میں مذکورہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ بفضل اللہ مذکورہ تقریب میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب دامت برکاتہم نے انتہائی جامع ودلنشیں انداز میں مذکورہ نکات پر سیر حاصل گفگتو فرمائی ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں تاریخ و سیر کی روشنی میں پورے تسلسل کے ساتھ اجمالاً ملک عزیز ہندوستان میں اسلام کی آمد سے لے کر جمعیۃ کے قیام تک بعدہ آج کے حالات میں اراکین کی ذمے داریوں پر اپنے اچھوتے انداز میں سیر حاصل گفگتو فرمائی ۔ اور یہ بھی فرمایا کہ جمعیۃ کے ساتھ ہمارے تعلق کا قائم ہوجانا یہ صرف اللہ کی توفیق سے ہوا ہے ۔ ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔
مولانا نے اپنے خطاب میں بہت ساری نصیحتوں کے ساتھ اراکینِ جمعیۃ کو خالص اللہ کی رضا کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت بھی دیں ۔
مذکورہ نشست میں پنپلنیر، ساکری، نظام پور، نیر، سونگیر، نرڈانہ، سندھ کھیڑا، بٹاود، جاتوڑا کے علاوہ شیروڈ، چالیس گاؤں، املینر اور کھیتیا ( ایم ۔ پی) سے کثیر تعداد میں جمعیۃ کے اراکین نے شرکت فرمائی ۔
اس تربیتی نشست کی نظامت رکن جمعیۃ دھولیہ ایاز احمد ایاز صاحب نے کی ۔ حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب دامت برکاتہم کی دعا پر نشست کا اختتام ہوا ۔
اختتام کے بعد ظہر کی نماز ادا کی گئی ۔ تمام شرکاء کے لیے چند مخیرین کی جانب سے ظہرانے کا نظم کیا گیا تھا ۔
از اول تا آخر مذکورہ نشست انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔