نیپال: 25جولائی
اپنے نو مولود لڑکے کو لے کر ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال مولانا انوار الحق قاسمی ان دنوں کافی تشویش میں ہیں ۔ 19/ذی الحجہ 1443ھ مطابق 19/جولائی 2022ء بروز منگل صبح سویرے ترجمان جمعیت کو ایک لڑکا ہوا،جس کی طبیعت پیدائش ہی کے وقت خراب ہوگئی۔اور اسے فوری علاج کےلیےنیشنل میڈیکل کالج بیرگنج میں داخل کیاگیا۔
ماہرین ڈاکٹروں نےعلاج کے لیے اسے آئیسیو میں داخل کردیا؛مگر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ طبیعت میں کچھ بھی سدھار نہیں ہورہا ہے،جس کی بنا ترجمان جمعیت کو مزید تشویش لاحق ہورہی ۔
ترجمان جمعیت کے والد محترم مولانا محمد عزرائیل مظاہری مرکزی رکن جمعیت علماء نیپال کی معیت میں جمعیت علماء نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا وقاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی نیشنل میڈیکل کالج پہنچے اور انہوں نے نو مولودلڑکے کی طبیعت کا بغور جائزہ لیا اور پھر بچےکی صحت یابی کے لیے خوب دعائیں بھی کیں۔
فیس بک پر اور نیپال اسلامک اکیڈمی گروپ میں ترجمان جمعیت کے جن محبین نے لڑکے کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔مولانا ہر ایک کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
چوں کہ طبیعت ابھی بھی ناساز ہی ہے ؛اس لیےترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال مولانا انوار الحق قاسمی نے ایک بار پھر اپنےبچے کی صحت یابی کےلیےتمام مسلمانوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔