بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) ضلع بارہ بنکی میں درگا مورتیوں کے وسرجن کا عمل دیر شام تک جاری رہا۔ صبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش بھی عقیدت مندوں کے جذبہ ایمانی کو نہ ڈگا سکی۔ جئے ماتا دی شیراوالی مائیا کی جئے جیسے ناروں کے ساتھ گھاٹوں پر دیر شام تک درگا کی مورتیوں کا وسرجن جاری رہا۔ ضلع بھر سے مورتی وسرجن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دیوا علاقے کے سرییا میں واقع ندی کے کنارے درگا ماتا کی مورتیوں کا بڑی تعداد میں وسرجن کیا گیا۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بڑی تعداد موقع پر تعینات تھی۔ گھاٹ پر بیریکیڈنگ، جنریٹر اور دیگر ضروری انتظامات دستیاب رہے۔