ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام، ضیائے حق فاؤنڈیشن پبلک لائبریری میں محفل شعر وسخن کا انعقاد

پھلواری شریف پٹنہ 30/اکتوبر 2022 (پریس ریلیز) فقیھہ روشن بنت ڈاکٹر فیروز عالم کے سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار محفل شعر وسخن کا انعقاد عمل میں آیا. ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرہ کی صدارت بزرگ شاعر شمیم شعلہ فرمائی جبکہ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر نصر عالم نصر نے انجام دیا. مشاعرہ کا انعقاد ضیائے حق فاؤنڈیشن پبلک لائبریری البا کالونی پٹنہ میں ہوا. مشاعرہ میں پیش کیے گئے کلام کا منتخب حصہ پیش خدمت ہے
نذر فاطمی
رند بھی ہیں میکدے میں شیخ بھی
آج گر جائے گی ہر دیوار کیا
نصر عالم نصر
اک بار جو حافظ بنا نورانی ہوگیا
سینے میں جو آیا تو پھر قرآن رہ گیا
محمد ضیاء العظیم
تجھ سے دور ہوتے ہی خود کو تنہا پاتا ہوں
آنسوؤں کی بارش میں روز میں نہاتا ہوں
سلیم شوق پورنوی
تین بیٹے ہیں، تین ہی کمرے
میرا مرنا بڑا ضروری ہے،
اس مشاعرہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں خصوصی طور پر ضیائے حق فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کی چئیر پرسن ڈاکٹر صالحہ صدیقی،
مشہور ومعروف شاعر ڈاکٹر نصر عالم نصر نصر ،اور روشن آرا نے تعاون کیا، جبکہ عمومی طور پر فاطمہ خان، زیب النساء، مہدی حسن، یوسف، افضل، عفان ،حسان، نے کیا،
مشاعرہ میں مدرسہ ضیاء العلوم کے طلباء وطالبات سمیت دانشوران ادب اور باذوق سامعین موجود تھے، صدر محترم کی اجازت سے
محمد ضیاء العظیم برانچ اونر وٹرسٹی محمد ضیاء العظیم کے شکریہ کے ساتھ مشاعرہ کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے