حفظانِ صحت کی بہتری ، صحت مند سماج اور بہتر تغذیہ کی حصولی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

  • جماعت اسلامی ہند مدن پورہ نے یونیسیف کے اشتراک سے صحتِ عامہ کی بیداری کے ضمن میں 2 روزہ ہیلپ ڈیسک کا کیا انعقاد

26،27 نومبر ؛ مدن پورہ

جماعت اسلامی ہند مدن پورہ نے یونیسیف کے اشتراک سے صحتِ عامہ کی بیداری کے ضمن میں 26 اور 27 نومبر کو 2 روزہ رہنمایانہ ورکشاپ منعقد کیا ۔اس ورکشاپ میں صحت کی بہتری ، احتیاطی تدابیر و اقدامات کا تعین اور اجتماعی طور پر صحتِ عامہ کے ضمن میں بیداری اختیار کرنے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ذہنی توازن، دماغی اعتدال اور امینیا بیماری کے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں ماہرینِ سماجیات اور ماہرینِ تغذیہ نے شرکا کی حتی المقدور رہنمائی کی اور پوچھے گئے سوالات کے بھی تشفی بخش جوابات دیے گئے ۔ اس 2 روزہ ورکشاپ میں مرد و خواتین پر مشتمل شرکا کی تعداد تقریباً 50 رہی۔

جماعت اسلامی ہند مدن پورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے