مسجد حضرت جی مولانا یوسف کاندھلویؒ ملکا پور منڈل بی بی پیٹ کا 5 فروری کو عظیم الشان افتتاحی اجلاس

  • عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش

(کاماریڈی) مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق ضلع کاماریڈی کے منڈل بی بی پیٹ کے موضع ملکاپور جہاں مسلم سنگتراش بستی برسوں سے آباد ہے، جس میں مسجد کی توسیع اور تعمیرکا کام اللہ کے خاص فضل سے مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیرنگرانی اور جناب حافظ عبد العزیز صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اہل خانہ واہل خیرکے حسن تعاون حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں مکمل ہونے کو ہے، اس سلسلے میں مشاورتی اجلاس جناب انور صاحب ناظم مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ ضلع میدک کی صدارت میں منعقد ہوا اس مشاورتی اجلاس میں مسجد کے انتطامات کی تکمیل اور اطراف واکناف تمام میں دعوت دینے کے سلسلے میں ذمہ داریاں سونپی گئی، جبکہ مشاورتی اجلاس کی کارروائی مولانا نظرالحق قاسمی چلاتے ہوئے ہونے والے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ایک افتتاحی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جایا ، جس کی صدارت مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی فرمائیں گے، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مقرر شعلہ بیان حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب نقشبندی نظام آباد ،مولانا مفتی منور صاحب حیدرآباد شرکت فرمائیں گے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے،
نیز اس مشاورتی اجلاس میں ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی الحاج سید عظمت علی، جناب عبدالرزاق صاحب کاماریڈی، محمد فیروز الدین، محمد حمزہ و ذمہ داران منڈل بی بی پیٹ، محمد آصف صدر جمعیۃ علماء منڈل بی بی پیٹ صادق بھائی دوم کنڈہ کے علاوہ حافظ انتظار احمد صاحب نائب جمعیۃ علماء کاماریڈی وامام وخطیب مسجد بلال، مفتی عمران خان صاحب صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ عبداللہ منیری صدر جمعیۃ علماء منڈل چیگنٹہ، حافظ عبدالواجد حلیمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، حافظ مجاہد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گھمبیراؤپیٹ، حافظ سعود، جناب محمد صاحب اور قرب وجوار کی مساجد کے دیگر ائمہ کرام موجود تھے،
عامۃ المسلمین سے 5 فروری بروز اتوار ملکاپور منڈل بی بی پیٹ میں منعقد ہونے والے افتتاحی پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گذارش قاری عظمت اللہ خان صاحب شیخ اسماعیل صاحب، سید عتیق احمد میر فاروق علی رکن عاملہ عبدالرحیم فخرالدین بابا نے کی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے