بھاندوپ: 26جنوری
جماعت اسلامی ہند ممبئی نے طلباء کو حقیقی تاریخ سے متعارف کروانے، مسلمانوں کا تاریخ میں رول پر واقفیت کروانے کی غرض سے ممبئی کی سطح پر بیشتر جگہوں پر کوئز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور انہیں حوصلا افزائی کے لیے انعامات سے نوازا
جماعت اسلامی ہند بھانڈوپ نے 26جنوری کو محمدیہ اسکول میں کوئز کے مقابلوں میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کے لیے تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد کیا۔ واضح رہے کہ اس امتحان کا انعقاد 15 جنوری کو ہوا تھا جس میں 105 طلباء نے حصہ لیا تھا۔ طلباء کی حوصلا افزائی کے لیے عابد اطہر (امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند اندھیری) کو مدعو کیا گیا تھا۔ طلباء کی حوصلا افزائی کے لیے اول انعام 1200 روپے دوم انعام 700 اور سوم انعام 500 روپے رکھا گیا تھا۔مقابلوں میں محمدیہ اُردو ہائی اسکول ، الحکمہ ہائی اسکول ، طلشید پاڑا میونسپل اسکول نے حصہ لیا ۔ تمام ہی طلباء کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ محمدیہ اُردو اسکول میں تینوں بھی شرکت کرنے والے اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی اور طلباء کی رہنمائی بھی کی ۔ طلباء و اساتذہ نے جماعت اسلامی ہند کے اس قدم کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی اس قسم کے مزید مقابلوں کو منعقد کرنے کی درخواست کی ۔ ظہور شیخ کُرلا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
جماعت اسلامی ہند بھانڈوپ