مدنپورہ(ساجد محمود شیخ)
انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں عید میلاد النبی صلعم کی مناسبت سے بروز جمعرات کو اسکول کے ہال میں سیرتِ سرورِ کونین صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر پروگرام رکھا گیا جس میں طالبات نے سیرت النبی صلعم پر تقاریر کیں اور نعت شریف خوانی کی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن اور پاک سے ہوا دہم جماعت کی طالبہ سعدیہ تمنا نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔ اسکول ہذا کی دینیات ٹیچر اور پروگرام کی انچارت مس یاسمین زاہد انصاری نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا پروگرام کا مقصد طالبات میں سیرت سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جاننے کا اشتیاق پیدا کرنا ہے آج کے اس پرفتن دور میں فتنوں کا نزول بارش کے قطروں کی مانند ہو رہا ہے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے نت نئے موسیقی کے پروگرام کی کثرت سے ننھے ذہن تباہ ہو رہے اس پر فتن دور میں ضرورت ہے کہ نسل نو کو غیر ضروری اور اخلاق سے عاری پروگرام سے بچانے کے لئے عمدہ اور تعمیری متبادل فراہم کیا جائے تا کہ ننھے ذہنوں کو بری باتوں سے بچایا جائے اور وہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سر شمار ہوں ۔انہوں نے مزید کہا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ ایک طرح سے عبادت کی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ہمیں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حیات، اقوال، اعمال اور اخلاقی کردار کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کرکے ہی ہم ان کا عملی مظاہرہ اپنی زندگی میں کر سکتے ہیں اور ان کی سنتوں کی پیروی کر سکتے ہیں اور ہمیں باریکی سے حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہیں۔ ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کیسے نبی کریم بچپن سے جوانی تک صدق، عدل، رحمت، شفقت اور محبت کی زندہ مثال تھے ۔ ان کی پاک زندگی اور کردار کے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ جس کو پڑھ کر ہم سبق حاصل کرتے ہیں جو ایک کامیاب زندگی کا راستہ ہموار کرتے ہیں اس موقع پر انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کی پرنسپل مومن قیصر جہاں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج جس طرح کے حالات ہیں اور ہم اپنی زندگی میں جن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسے ماحول میں ہمیں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے واقفیت ضروری ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات کی اہمیت ہر دور میں تھی اور رہے گی کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین تھے ان کی سیرت اور تعلیمات کی اہمیت ہر دور اور ہر طبقہ کے لئے ہے انہوں نے پروگرام میں حصہ لینے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا سیرتِ طیبہ صلعم ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے انہوں نے طالبات کو سیرت النبی پر مبنی کتابوں کے مطالعہ کا مشورہ دیا آخر میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر انہوں نے دینیات کی معلّمہ یاسمین مس کو مبارکباد دی ۔