جمعیۃعلماء مہاراشٹرا (ارشد مدنی) کی کامیاب پیروی، اورنگ آباد،کراڑ پورہ فساد میں گرفتار پانچ مسلم نوجوانوں کی ضمانت منظور

ممبئی 21/ اپریل
گزشتہ دنوں اورنگ آباد کے کراڑ پورہ علاقے میں رام نومی سے ایک روز قبل ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد علاقے میں تشدد پھوٹ پڑا تھا،حادثے کے بعد مقامی پولس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 60/مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا اور مزید سینکڑوں افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کے لئے تفتیش شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گرفتار شدگان میں کئی ایک ایسے افراد بھی ہیں جن کا اس واقعہ سے کچھ لینا دینا نہیں تھا، گرفتار شدگان کے اہل خانہ نے جمعیۃعلماء ضلع اورنگ آباد (ارشد مدنی)سے ایڈوکیٹ خضر پٹیل کے معرفت سے رابطہ کیا جس کے بعد جمعیۃعلماء ضلع اورنگ آباد کے جنرل سکریٹری شیخ مجیب نے جمعیۃعلماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر قانونی امداد دیئے جانے کا فیصلہ کیا۔
پہلے مرحلہ میں سید محمد علی ولد خورشید علی ہاشمی،شریف کالونی،شیخ افغان شیخ بھکن مکہ مسجد،شیخ ریحان شیخ اشفاق،شیخ جاوید شیخ خوجہ رحمانیہ کالونی اور شیخ اسد مدنی چوک کی ضمانے عرض داشت داخل کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ایڈوکیٹ خضر پٹیل اور ان کے ہمراہ ایڈوکیٹ سلیم چاؤش نے کامیاب پیروی کی جس کی بدولت ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج جادھو میڈم نے پندرہ ہزار کے ذاتی مچلکے پر ان پانچ مسلم بچوں کی ضمانے منظور کرلی۔
اس مقدمہ میں یہ پہلی کامیابی ہے،اس کامیابی کے بعد شیخ مجیب اور جمعیۃعلماء کے وکیل ایڈوکیٹ خضر پٹیل،ایڈوکیٹ سلیم چاؤش نے امید ظاہر کی ہے کہ ان شاء اللہ دیگر نوجوانوں کی بھی ضمانے ملنے میں آسانی ہوگی۔ ان بچوں کی ضمانت کی دیگر کارروائی میں جناب افسر خان صاحب اور حاجی اسحاق صاحب کی بھی بہت جد و جہد اور کوششیں رہی ہیں۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے