مدارس کا تحفظ امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری

  • تکمیل حفظ قران پاک کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد

بلگرام/ہردوئی
طریق احمد
سانڈی قصبہ کے محلہ منشی گنج میں واقع جامعہ رشیدیہ اشرف العلوم میں مدرسہ کے طالب علم محمد شادمان ابن محمد سعید کے حفظ قران کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر قصبہ کے جامعہ انس بن مالک کے ناظم مفتی عبدالسمیع قاسمی نے خطا کرتے ہوے کہا مبارک باد کے مستحق ہیں وہ والدین جنکے بچے دین اسلام کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور مبارک باد کے لائق ہیں وہ طلبہ جنکے سینوں میں قران پاک محفوظ ہوگیاانہوں نے کہا قران پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ رب العزت نے لی ہے وہی حفاظ کرام کے زریعہ اس کی حفاظت کررہا ہے قران پاک میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی جبکہ دیگر اسمانی کتابیں تبدیلی سے محفوظ نہیں رہ سکیں انہوں نے کہا قابل مبارک باد ہیں وہ والدیں جنکے بچے حافظ قران ہیں کل روز قیامت حفاظ کے والدیں کو ایسا تاج پہنایا جاے گا جس کی چمک چاند و سورج سے بھی زیادہ ہوگی انہوں نے کہا جو قران سے وابستہ ہوگا دونوں جہان کی کامیابی اس کا مقدر بنے گی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے تم میں سب سے بہترین شخص وہ ہے جو قران سیکھے اور سکھاے انہوں نے کہا مدارس کا تحفظ امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے اپیل کرتے ہوے کہا مدرسوں کا تعاون کریں یہ ہماے لے بہترین قلعے ہیں اس موقع پر مدرسہ کے ناظم حافظ وقاری محمد یامین صدر مدرس حافظ محمد مسیح اللہ ماسٹر نظر حسین ماسٹر افضال محمد ڈاکٹر رئیس سمیت مدرسہ کے طلبہ واساتزہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے