ڈاکٹر روبینہ کو ریاستی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے آج 6 اگست 2023 کو حیدر آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اردو میڈیم اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں انھیں بیسٹ ٹیچر ایوارڈس سے نوازا گیا۔

اردو مسکن خلوت حیدر آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر نشین اردو اکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین ، چیر مین اقلیتی کمیشن ریاست تلنگانہ مسٹر طارق انصاری، چیر مین اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق، ڈائریکٹر اردو اکیڈیمی بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس و دیگر کے ہاتھوں ریاست بھر کے اردو میڈیم اساتذہ میں ایوارڈس تقسیم کئے گئے۔
اس تقریب میں ڈاکٹر روبینہ جو کہ فی الحال شعبہ تعلیم و تربیت، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہے اور سابقہ میں جنہوں نے شہر نظام آباد میں بحثیت سکنڈری گریڈ ٹیچر اپنی خدمات انجام دی تھی ان کی تعلیمی و تدریسی میدان میں گراں قدر خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں آج تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ کے حصول پر تعلیمی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دیکھی گئی۔افراد خاندان اور دیگر نے ڈاکٹر روبینہ کو مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے