- جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر مولانا الیاس فلاحی نے تشدد کی مذمّت اور امن وانصاف کی اپیل کی۔
02 ستمبر 2023 جالنہ
جالنہ ضلع میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین اور پولیس کے درمیان لفظی جھڑپ اور احتجاج ختم کرنے کو لے کر بات نہیں بنی چشم دید کے مطابق پولیس نے لاٹھی چارج شروع کیا لاٹھی چارج کرنے کے بعد مراٹھا مظاہرین کافی جارحانہ ہو گئے ہیں۔ انتاورلی کے سراتی گاؤں میں مراٹھا ریزرویشن کی مانگ کو لے کر آندولن شروع کیا گیا۔ پولیس نے بھوک ہڑتال کرنے والے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی نہ ماننے پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ جوابی کارروائی کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کو روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ اس واقعہ کے جالنہ ضلع میں شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد ضلع میں کشیدگی ہے۔ بھوک ہڑتال کو کچلنے کے لیے پولیس کی کارروائی کے خلاف ریاست بھر میں غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی عبدالمجیب سیکریٹری جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر اور شیخ ماجد ضلع صدر ایم آئی ایم و ذوھیب انصاری نے گھاٹی دواخانہ جاکر زخمیوں سے ملاقاتیں کیں
اس واقعے پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر مولانا الیاس خان فلاحی پرزور مذمت کی اور تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے بھی پر امن احتجاج کو تشدد میں بدلا ایسے قرار واقعی مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
عبدالمجیب سیکریٹری جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے ہاسپٹل میں راجیش ٹوپے صاحب سابقہ وزیر صحت بھی ملاقات کی ان سے بھی اپیل کی گئی کہ ریاست میں امن کی فضاء کو قائم رکھیں۔ حکومت مہاراشٹر سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کرواکر اصل مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ ساتھ ہی عوام سے دردمندانہ اپیل کی گئی کہ افواہوں پر دھیان نہ ریاست میں امن بحالی کی کوششوں میں حصہ لیں قانون شکنی کے مرتکب نہ ہو۔