انوار الحق قاسمی (ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)
پڑوسی ملک ہندوستان میں ایک مشہور اسلام مخالف سنتھ ہے،جسے لوگ یتی نرسنگھا نند کے نام سے جانتے ہیں۔ اس غلیظ اور ناپاک شخص کی ایک ہتک آمیز ویڈیو،گزشتہ کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں مردود یتی نرسنگھا نند نے مذہب اسلام کے بانی حضرت مصطفی -صلی اللہ علیہ وسلم- کی عالی مرتبت شان میں گستاخانہ اور ذلت وحقارت سے بھری ہوئی گفتگو کی ہے،جس سے مسلمان انتہائی خشم گیں اور غضب ناک ہیں۔ اس ملعون نے مذہب اسلام سے اپنی رقابت و چشمک کا اظہار یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ،بل کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار کرچکاہے؛مگر افسوس کہ حکومتِ ہند نے اسے عبرت انگیز سزا نہ دے سکی ،جس سے اس کے حوصلے مزید بلند ہوگئے اور پھر گزشتہ کل اس نے وہی غلطی دھرادی ہے۔ حکومت ہند سے میرا پر زور مطالبہ ہے کہ خبیث یتی نرسنگھا نند کو اس دفع فوری اور قرار واقعی سزا دینے میں کسی بھی طرح کی کوئی تاخیر نہ کرے؛ورنہ پھر دنیا بھر کے مسلمان احتجاج ریلی نکالنے پر مجبور ہوں گے۔