پانگل اسکول کی طالبہ ادیبہ مولا جمعدار کو "حي على الفلاح ٹرسٹ” کے تقریری مقابلے میں دوّم انعام

شولاپور( نامہ نگار آفرین شیخ)
حي على الفلاح ٹرسٹ سوشل اینڈ ویلفیئر چيریٹبل ٹرسٹ شولاپور” کی جانب سے سیرۃالنبی صلم کے موقع پر بین المدارس اُردُو تقریری مقابلوں میں ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج کی طالبہ "ادیبہ مولا جمعدار” کو دوّم گروپ میں دوسرا انعام حاصل کیا ۔
ادارہ ہذا کی طرف سے یہ مقابلہ مورخہ 4 اکتوبر کو، ایمپریل گارڈن میں لیا گیا ۔ اِس مقابلے کے فوراً بعد تقسیمِ انعامات کا جلسہ میں حضرت مفتی عبد الحمید قاسمی صاحب ، کلام حُسینی باشا پیرزادے صاحب ، ایڈوکیٹ ساجد شیخ صاحب ، محمد اسماعیل شیخ صاحب ، شفیع شطاری صاحب ، سراج مومن صاحب ، محی الدین امبِل کھیچڑے ، وسيم ہارون شیخ اور مہمانوں اور اراکین ادارہ کے دستِ مبارک ادیبہ کو بہترین تقریر کے لئے ایک خوبصورت ٹرافی ، ڈھائی ہزار روپئے نقد اور سند کی شکل میں دوّم انعام سے نوازا گیا۔
اس طلباء کی اپنی تحریر اور تیار کردہ تقریر کو عظمیٰ اُستاد ٹیچر اور مولانا ناظم صاحب کی رہنمائی حاصل ہوئی۔
ادیبہ کی اس کامیابی پر ، مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر ، معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثريا پروین جاگیردار ٹیچر، نکہت نلّا مندو ٹیچر، الطاف صدیقی سر ، ذاکر شاہ پورے سر ، ریاض سیّد سر ، وسیم نلّا مندو سر، فوزیہ شیخ ٹیچر ، فرزانہ نداف ٹیچر ، محبوب سوداگر سر ، الیاس سوداگر سر، ادریس پیرم پلی سر ، ابراہیم شاہ پورے سر ، ہاجرہ ماشال والے ٹیچر ، نازمین پٹیل ٹیچر ، عبد الخالق مُلّا سر ، نوید منشی سر ، خلیل پیرم پلی سر ، عبد الرؤف پٹیل سر ،
اکبر پٹھان سر ، فرحت شیخ ٹیچر ، شبانہ شاہ بھائی ٹیچر ، مسرت شیخ ٹیچر، شیرین خان ٹیچر ، شبنم شیخ ٹیچر، اُمّ زما پٹھان ٹیچر ، آفرین مُلّا ٹیچر ، سمیہ بیگ ٹیچر ، لبنیٰ شاہ پورے ٹیچر، سمینہ سیّد ٹیچر، آفرین شیخ ٹیچر، ارم شیخ ٹیچر، نغمہ مجاور ٹیچر، جویریہ دیوان ٹیچر ، زیبا شیخ ٹیچر، جویریہ کامبلے ٹیچر، اقبال دلال سر ، محسن ماشال سر ، محمود خطیب سر ، کلثوم درزی میڈم ، ثنا مُلّا آپا، زینب کاتنگھر آپا رضیہ گبورے آپا ، ریشما شیخ ٹیچر اور دیگر اسٹاف ممبران ، والدین ، اراکینِ انتظامیہ ، اور طلباء و طالبات نے ادیبہ اور اُسکی رہبری کرنے والے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے